تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 211 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 211

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ٢١١ - مخدوم محترم سلام علیکم طبتم بعض احباب کی رائے ہے کہ سیاست کے منسلکہ مقالات کے نشان زدہ حصص کا ترجمہ اگر ڈیلی ہیرلڈ جیسے صحائف برطانیہ میں شائع ہو تو خوب ہو مجھے آپ کے سوا اور کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا۔اگر ممکن اور مناسب ہو تو یہ کام کر دیں۔ورنہ کاغذات ملفوفہ واپس کر دیں۔والسلام آپ کا حبیب (محرره ۱۵/ مئی ۱۹۳۶ء) -- محسن بندہ السلام علیکم۔میں جناب والا کی قدم بوسی کا متمنی ہوں۔اطلاع دے کر مرہون منت فرما ئیں کہ ان محترم مجھے کسی روز کہاں مل سکیں گے احسان ہو گا۔والسلام آپ کا حبیب- (محررہ ۲۴/ دسمبر۷ ۱۹۳ء) " حضرت سیدی منشی محمد عمر شوکت تھانوی کا مکتوب مورخہ (۱۱/ اگست ۱۹۳۷ء) مولائی: السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاته - آج برادر محترم مولوی محمد عثمان صاحب احمدی کے توسل سے مبلغ یکصد روپیہ جو آنحضور کا عطیہ ہے وصول پایا۔اس شفقت بزرگانہ کا اگر میں مستحق ہوں تو شکریہ ایک معمل سی رسم ہے اور اگر مستحق نہیں ہوں تو شکریہ سوائے تصنع کے اور کیا ہو سکتا ہے بہر حال میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ بزرگی اور خوردی کے یہی تعلقات ہو سکتے ہیں جو آنحضور اور اس کفش بردار کے درمیان ہیں۔بیٹا باپ کی سرپرستی کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔لہذا میں بھی شکریہ کو درمیان میں لا کر بے گانگی کو اس طرح نشود نما دینا نہیں چاہتا۔البتہ یہ جانتا ہوں کہ کوئی خرید رہا ہے اور کوئی بک رہا ہے مجھ جنس ارزاں کی آپ نے قیمت بڑھائی تو یہ بھی کہنے دیجئے کہ ع۔نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز کفش برادر شوکت تھانوی ۱۱ اگست ۱۹۳۷ء " محترمی حضرت قبلہ - السلام مولانا عبدالمجید سالک کا مکتوب مورخه ۲۰/ اپریل ۶۱۹۳۸ علیکم ورحمتہ اللہ جتنی ساعتیں میں نے قادیان میں گزاریں۔آپ کی برکت سے بے حد مسرت و اطمینان سے بسر ہو ئیں۔مولوی عبد الوہاب عمر - عبد العزیز خاں صاحب - شاکر صاحب نے میری مدارات میں کوئی دقیقہ