تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 210 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 210

تاریخ احمدیت جلد ۲ " محفوظ - لکھیں اللہ تعالیٰ کامیاب کرے۔میں ضرور مضمون لکھ دوں گا۔بشرطیکہ پچیس اکتوبر کے بعد چاہتے ہو کیونکہ اس وقت مجھے بالکل فرصت ہو گی۔اطلاع ملنے پر لکھنا شروع کر دوں گا انشاء اللہ " علامه منشی عاشق حسین صاحب سیماب اکبر آبادی کا مکتوب- مورخه ۸/ مئی ۱۹۳۵ء حضور محترم! السلام عليكم یہ تو آپ کو یاد ہو گا کہ میں ایک سال سے اذن حاضری طلب کر رہا ہوں۔اور یہ مجھے یاد ہے کہ میری تمنا ہر مرتبہ ٹھکرادی گئی ہے جس کا کچھ نہ کچھ سبب ضرور تھا۔پیمانہ تاج اور شاعر کے ذریعے میں آپ سے متعارف ہو چکا ہوں اور اب اتنا بیگانہ نہیں رہا ہوں کہ آپ میری شخصیت نہ سمجھ سکیں بار بار اجازت حاضری طلب کرنے کا مدعا بجز اس کے کچھ نہیں کہ ادبی پیرائے میں آپ کی کوئی خدمت کر سکوں اور آپ سے استعانت کر کے آگرہ کے ادبی سکول کی بقاء و احیاء کا انتظام کروں۔آج ایک عرصہ کے بعد یہ عریضہ پھر ارسال خدمت کر رہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ حضور والا آخر مئی تک کوئی تاریخ میری حاضری کے لئے مقرر فرما کر مجھے اطلاع دیں گے میں اس عنایت کے لئے آپ کا ہمیشہ ممنون و شاکر رہوں گا۔طالب جواب عقید تمند سیماب اکبر آبادی حضور نے اس خط پر یہ نوٹ دیا۔" لکھیں ہر دفعہ ہی ایسا اتفاق ہوا کہ میں یا بیمار تھا یا با ہر۔اب بھی ایسا ہوا۔ڈلہوزی سے اگر سات ماہ قادیان رہا اس عرصہ میں آپ کا خط نہیں آیا۔اب میں اس خط کو محفوظ رکھوں گا اور قادیان میں قیام کے وقت کی فورا آپ کو اطلاع کر دوں گا تاکہ آپ تشریف لا سکیں۔گو ادبی ادارہ میں میں سمجھ نہیں سکا کہ کس طرح مفید ہو سکتا ہوں۔مگر بہر حال آپ کی ملاقات سے مجھے خوشی ہو گی"۔مولاناسید حبیب صاحب مدیر "سیاست" کے مکتوبات () مخدومی الاکرم سلام علیکم بستم آپ کو مبارک ہو میں آج آزاد کر دیا گیا ہوں البتہ مزید کام کرنے کی صورت میں تنبیہہ بھی کر دی گئی ہے آپ کے احسانات کے بارگراں سے سبکدوش ہو نا خارج از امکان ہے تشکر سے میرا دل لبریز ہے دعائیں کرتا ہوں چاہتا ہوں کہ آپ سے جلد ملوں۔فرما ئیں کیا حکم ہے۔والسلام آپ کا حبیب (محرره ۲۱ / ستمبر ۱۹۳۵ء)