تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 209
ریخ احمدیت جلد ۶ مجھے اس رسالہ کی ادارت کے لئے بلایا گیا۔میں جناب والا کی اسکیم کو بروئے کار لانا چاہتا ہوں اور میں انشاء اللہ ابتدائی دقتیں برداشت کرلوں گا۔میں حضور کا بہت شکر گزار اگر اس بارے میں مجھے اور گرانقدر مشوره اور طریق کار کی فہمائش سے سرفراز فرمایا جائے۔میں عریضہ کے جواب کا انتظار کروں گا۔والسلام عریضہ ادب - سید عبد القدوس ہاشمی ندوی (ایم۔اے) مدیر رسالہ ”ندیم گیا۔علامہ احسان اللہ خاں تاجور کا مکتوب مورخه ۹/ اکتوبر ۱۹۳۴ء حامد أو معليا محتری قبلہ جناب میاں صاحب دام بالمجد والعلی سلام مسنون ! اپنی گراں مایہ مصروفیتوں میں درانداز ہونے کی اجازت مرحمت فرمائیے۔گزارش یہ ہے کہ ادبی دنیا تو لاہور کی سازشی فضا کے سر صدقے ہو گیا۔خیال تھا کہ اب اردو مجھ پر رحم کرے گی مگر حالات کے استبداد نے ایک جدید علمی رسالے کی اشاعت پر مجبور کیا ہے اس رسالے کا پہلا نمبر ز پیر ترتیب ہے " علمی دنیا اس کا نام ہو گا میں چاہتا ہوں کہ جناب کوئی مضمون اس نمبر کے لئے عنایت فرما دیں تو تبرکاً شائع کر دوں۔میں نے اس رسالے میں ایک مستقل سرخی بزم تحقیق کی رکھی ہے اس عنوان کے تحت اردو زبان وادب کے متعلق بحث طلب مسائل پر اہل الرائے سے استصواب رائے کیا جائے گا۔پہلا سوال جو پہلے نمبر میں زیر بحث آئے گا یہ ہے۔سوال جدید تہذیب کے ساتھ جو نئے نئے الفاظ و محادرات غیر ملکی و ملکی زبانوں کے معاشرت میں استعمال ہو رہے ہیں اردو عبارات میں ان کے استعمال کا معیار کیا ہے ؟ اور جدید الفاظ کی تذکیر و تانیث کن اصول پر ہونی چاہیئے ؟ اس سوال پر روشنی ڈالنے کی زحمت گوارا فرما ئیں تو بحث میں وقعت پیدا ہو جائے گی۔جناب ہی کی تحریک و ہدایت پر یہ سرخی قائم کی گئی ہے۔خدا کرے جناب کی صحت و فرصت میری گزارش کی پذیرائی میں حائل نہ ہو جائے۔حد ادب والسلام تاجور - دفتر اخبار "پریم" محلہ مزنگ لاہور سیدنا نے اپنے قلم سے اس خط پر اپنے دفتر کو ہدایت فرمائی کہ