تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 193 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 193

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۱۹۳ اسی طرح حضرت سیٹھ اسمعیل آدم صاحب نے حضرت عرفانی الکبیر کی تحریک پر دو مصلے مسٹر مبارک احمد صاحب فیولنگ اور مسٹر بلال نشل (دو نو مسلموں) کے لئے بھجوائے تھے جو انہیں دے دیئے گئے مصلے دیکھ کر ان مخلص بھائیوں کی خوشی کی کوئی انتہانہ رہی۔اگلے دن اتوار کو ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں صاحبزادگان کے اعزاز میں جلسہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے تقریر فرمائی کہ اب خدا کے فضل سے ولایت میں خاندان مسیح موعود کے چار ممبر ہو گئے ہیں اور یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس کی لنڈن مشن میں کوئی نظیر نہیں تھی۔چودھری صاحب کی تقریر نہایت فصیح اور پر اثر تھی۔اس تقریر کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب اور مرزا سعید احمد صاحب نے مختصری تقریریں فرما ئیں اور چند الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب صاجزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اور مولوی محمد یار صاحب عارف مولوی فاضل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔اس تقریب پر حضرت مولانا درد صاحب نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے بچپن حفظ قرآن ، تعلیم مدرسہ احمدیہ انگریزی تعلیم اور وقف زندگی کے حالات سنائے اور کہا۔لاکھوں اور کروڑوں بچے دنیا میں پیدا ہوتے ہیں۔مگر ایسا بچہ جس کے متعلق خالق دو جہان نے پہلے سے اطلاع دی ہو صدیوں کے بعد دیکھنا نصیب ہوتا ہے۔انا نبشرک بغلام نافلة لک کی پیشگوئی میں سمجھتا ہوں (حضرت) مرزا ناصر احمد صاحب کی ذات میں ہی پوری ہوئی ہے پھر انہیں ایک ایسا امتیاز حاصل ہے جو دوسرے بچوں میں اس رنگ میں نہیں پایا جاتا۔وہ یہ کہ ان کی تربیت براہ راست ایک ایسی ماں نے کی جو ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہے۔زمانہ گزر جائے گا آنے والی نسلیں اسلام کی عظیم الشان فتوحات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی۔مشرق و مغرب میں اسلام کا علم بلند ہو گا۔دنیا اپنے تمام جمال و جلال کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کی غلام ہو گی۔لیکن سب کے دل اس حسرت سے پر ہوں گے کہ کاش وہ اس زمانہ کو پاتے اور حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاؤں کی خاک چومتے۔مگر انہیں یہ عزت نصیب نہ ہو سکے گی۔حضرت مرزا ناصر صاحب کی پرورش اسی آغوش محبت میں ہوئی ہے جہاں سے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ جیسا اولو العزم خلیفہ پیدا ہوا۔الخ۔۴۵۳