تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 187
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ پہلاباب (فصل دوازدہم) JAL اس سال کے نہایت حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کا سفر ولایت درجہ اہم واقعات میں سے حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کا سفر انگلستان ہے۔جو محض خدمت دین اور خالصتہ اعلائے کلمہ اسلام کی غرض سے کیا گیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی روح پرور نصائح حضرت خلیفہ المیع الثانی نے اپنے دست مبارک سے جو قیمتی ہدایات اور روح پر در نصائح اس موقعہ پر آپ کو لکھ کر دیں۔وہ پورے میں صفحوں پر مشتمل تھیں اور ان میں پہلی ہدایت کے طور پر بڑی وضاحت و تصریح کے ساتھ اس سفر کے حقیقی مقصد پر روشنی ڈالی گئی تھی۔چنانچہ حضور نے ارشاد فرمایا۔سب علم قرآن کریم میں ہی ہے اور اس کی کنجی محبت الہی ہے جو خدا تعالی سے محبت کرتا ہے اسے قرآن کریم کا علم دیا جاتا ہے اور جو اس کے قبضہ میں اپنے آپ کو دے دیتا ہے وہ اس کے عرفان کے دودھ سے خود پرورش کرتا ہے۔پس میں تم کو انگلستان کسی علم کے سیکھنے کے لئے نہیں بھجوا رہا کہ جو کچھ علم کہلانے کا مستحق ہے وہ قرآن کریم میں موجود ہے۔اور جو قرآن کریم میں نہیں وہ علم نہیں جہالت ہے۔میں مبالغہ سے کام نہیں لے رہا میں کلام کو چست فقرات سے مزین نہیں کر رہا۔بلکہ یہ ایک حقیقت ہے یہ ایک مشاہدہ ہے اور اس کے لئے ہر قسم کی قسم اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔میرے کلام میں نقص کا احتمال تو ہو سکتا ہے لیکن مبالغہ کا نہیں۔والله على ما اقول شهيد۔میں تم کو انگلستان بھجوا رہا ہوں اس غرض سے جس غرض سے رسول کریم اللہ اپنے صحابہ کو فتح مکہ سے پہلے مکہ بھجوایا کرتے تھے میں اس لئے بھجوا رہا ہوں کہ تم مغرب کے نقطہ نگاہ کو سمجھو۔تم اس زہر کی گہرائی کو معلوم کرو۔جو انسان کے روحانی جسم کو ہلاک کر رہا ہے تم ان ہتھیاروں سے واقف اور آگاہ ہو جاؤ جن کو دجال اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے غرض تمہارا کام یہ ہے کہ تم اسلام کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے سامان جمع کر د یہ مت خیال کرد کہ وہاں سے تم کچھ