تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 1 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 1

تاریخ احمدیت - جلد ۶ بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و على عبده المسيح الموعود پہلا باب (فصل اول) اشاعت احمدیت کی پر زور تحریک اور ”یوم التبلیغ کے آغاز سے لے کر دار التبلیغ مشرقی افریقہ کے قیام تک خلافت ثانیہ کا انیسواں سال جنوری ۱۹۳۲ء تا دسمبر ۱۹۳۲ء بمطابق شعبان ۱۳۵۰ھ تا شوال ۵۱۳۵۱) ۱۹۳۲ء کے ماحول پر ایک سرسری نظر جماعت احمدیہ کی علمی و تبلیغی اور اخلاقی و بروحانی تاریخ جو ابتداء سے لے کر ۱۹۳۱ء تک کے عمومی کوائف اور تحریک آزادی کشمیر کے مفصل حالات و وقائع پر مشتمل تھی۔قبل ازیں پانچ حصوں میں محفوظ ہو چکی اور اب ہم خدا تعالیٰ کے فضل و رحم کے ساتھ پیش نظر چھٹی جلد سے ۱۹۳۲ء کے واقعات کا آغاز کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔وما توفيقنا الا بالله العلى العظيم۔اس دور کی تاریخ پر قلم اٹھانے سے پیشتر یہ بتا دینا نہایت ضروری ہے کہ خلافت ثانیہ کے ابتداء میں تحریک احمدیت کو جو عظیم الشان ترقیات و فتوحات نصیب ہو ئیں وہ ۳۱-۱۹۳۲ء میں زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آگئیں۔اور سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے کی بے مثال راہ نمائی نے سلسلہ احمدیہ کو اٹھارہ برس کے اندر اندر اپنوں اور غیروں کی بے انتہا مخالفانہ سرگرمیوں کے باوجود ---- رفعت و عظمت کے ایسے بلند مقام پر لاکھڑا کیا کہ نہ صرف بر صغیر کے مختلف طبقے اس مختصر سی جماعت کے غیر معمول اثر و نفوذ اور کامیابی کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔بلکہ دنیائے اسلام کے بعض ممالک میں بھی اس کے تبلیغی کارناموں اور اس کی مجاہدانہ کوششوں اور تنظیمی صلاحیتوں پر اظہار تحسین کیا جانے لگا۔