تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 168
تاریخ احمدیت جلد ۶ مولانا جلال الدین صاحب شمس مجاہد فلسطین نے بلاد اسلامیہ میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر تقریر فرمائی۔اگلے روز ۸ / اپریل کو مولانا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی معرکتہ الآراء تقریریں بھی مہاری احمد صاحب اور مولانا محمد سلیم صاحب نے ۱۲ بجے تک تقاریر کیں۔پھر حضور نے وہیں تشریف لاکر ظہر و عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں اور ۲ بجے کے قریب جلسہ کی کارروائی شروع ہوئی۔حضرت صوفی حافظ غلام محمد صاحب بی۔اے سابق مبلغ ماریشس نے تلاوت قرآن کریم کی اور حکیم سراج الدین صاحب لاہوری نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم پڑھی پونے تین بجے کے قریب حضور تقریر کے لئے کھڑے ہوئے حضور نے اپنی تقریر میں تحقیق حق سے متعلق بعض اہم ضروری ہدایات دینے کے بعد وفات مسیح ناصری علیہ السلام اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر ایسی دلچسپ موثر اور جامع تقریر فرمائی کہ لوگوں پر وجد کی حالت طاری ہو گئی۔مجمع میں ہر خیال اور ہر مذہب ومت کے لوگ شریک تھے پانچ بجے چونکہ ایک ٹی پارٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔اس لئے حضور نے فرمایا کہ بقیہ تقریر میں رات کو نو بجے کے بعد کروں گا۔اس کے بعد حضورٹی پارٹی میں تشریف لے گئے جو جماعت احمد یہ لائل پور کی طرف سے حضور کی آمد کی خوشی میں دی گئی تھی اور جس میں شہر کے معزز و ممتاز سرکاری اور غیر سرکاری اصحاب بکثرت مدعو تھے۔اکل و شرب کا یہ انتظام نہایت عمدہ تھا۔پارٹی کے ۳۰۹ اختام پر حضور نے مختصری تقریر فرمائی جس میں بتایا کہ بین الملی اتحاد کی بنیاد کیا ہو سکتی ہے؟ حضور ۹ بجے کے قریب پارٹی سے فارغ ہو کر دوبارہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے اور نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں اس کے بعد حافظ مسعود احمد صاحب (ابن بھائی محمود احمد صاحب قادیانی) نے تلاوت کی اور ایک مقامی دوست میاں غریب الدین صاحب نے نظم پڑھی پھر پونے دس بجے حضور کی پر معارف تقریر شروع ہوئی جو رات کے بارہ بجے ان دعائیہ الفاظ پر ختم ہوئی۔دعا کرتا ہوں کہ ہر ایک کو اللہ تعالی کچے رستہ پر چلنے ، قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمارے اختلافات کو دور کر کے ہندو، عیسائی، سکھ غرضیکہ سب کو ہدایت دیگر دین واحد پر جمع کر دے تا وہ سب محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک ہو جائیں۔اے میرے قادر و توانا خدا! میں تیرے حضور یہ درخواست کرتا ہوں۔کوئی عیسائی ہو یا ہندو و سکھ - تیرے بندے ہیں پس اپنے بندوں کو گمراہ ہونے سے بچالے تیری رحمت ہر چیز پر وسیع ہے دوزخ کے دروازے بند کر کے جنت کے دروازے کھول دے۔اللهم آمین۔