تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 109
تاریخ احمدیت جلد ۶ 1-4 - دعا کرتی ہوں اور کروں گی آپ کے لئے خصوصا اللہ تعالٰی میری زبان میں اثر و قوت عطا فرمائے۔آپ کے خط میں اپنے نام کو مشدد دیکھ کر پہلے متعجب ہوئی۔لفافہ کے اوپر کی عبارت نے اس کے مفہوم کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی کیونکہ میں اس سے ناواقف تھی۔اردو فارسی لغتوں میں دیکھا لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔آخر منتی الادب میں دیکھا۔اس میں اس کے معنے لکھے تھے " زن شادماں کن "۔اس انکشاف حقیقت سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔دعا ہے کہ اللہ تعالٰی فی الواقعہ اسم با مسمی بنائے۔میری طبیعت نسبتا اچھی ہے کامل صحت کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔راقمہ۔آپ کی سارہ "۔ان دوستوں کے لئے جو میری طرح فارسی کا علم کم رکھتے ہیں یا بالکل ہی نہیں رکھتے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر کا ترجمہ کر دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر تو خدا تعالی کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کی تلاش کر جو خداتعالی کے لئے اپنے نفس کو کھو چکا ہو اور پھر اس کے دروازہ پر مٹی کی طرح بے خواہش ہو کر گر جا۔اور اس طرح اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کر۔آہ مرحومہ نے اس وقت جب وہ اپنے نئے گھر میں آئی بھی نہ تھی جو کچھ کہا تھا اسے لفظ لفظ پورا کر دکھایا۔اس کی زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا شعر کی مصداق ہو کر رہ گئی۔وہ اس عقیدت سے آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دروازہ پر جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے نفس کو کھو دیا تھا گر جائے اور پھر اپنے پیدا کرنے والے کی رضا کی تلاش میں اس دروازہ کی مٹی ہو کر رہ جائے۔ہمیشہ کے لئے اپنے وجود کو کھو دے۔ایک مشت خاک ہو جس میں کوئی جان نہ ہو۔خواہ اسے اٹھا کر پھینک دو خواہ اسے مقدس سمجھ کر تبرک کی طرح رکھ لو۔بخدا اس نے جو کہا تھا وہ پورا کر دیا۔زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی۔وہ حقیقی معنوں میں حضرت مسیح موعود کے قدموں میں خاک ہوئی پڑی ہے وہ ہمیشہ کے لئے اس آستان پر گر چکی ہے تا خدا تعالی کی رضا اسے حاصل ہو۔اے راحم خدا تو اس گری ہوئی کو اٹھا لے۔تو اس پر پوری طرح راضی ہو جا۔آمین۔حضرت سارہ بیگم کی اولاد نے اپنی پیاری والدہ کی وفات پر صبرد شکر کا جو شاندار نمونہ دکھایا۔حضور نے اس مضمون میں خاص طور پر اس کا ذکر فرماتے ہوئے لکھا۔ان کے پانچ بچے ہوئے۔دو ایام حمل میں ہی ضائع ہو گئے اور تین خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہیں۔بڑے کا نام رفیع احمد ہے۔درمیانی لڑکی ہے اس کا نام امتہ النصیر ہے چھوٹے بچے کا نام حنیف احمد ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بامشی بنائے۔اور اس قسم کے نیک اعمال کی توفیق دے کہ اپنی ماں کے لئے نیک