تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page ix
کو اس کتاب کے لئے مواد بھجوایا : مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب انور پرائیویٹ سیکرٹری۔مکرم سید داؤ داحمد صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ مکرم قریشی محمد اسد اللہ صاحب فاضل مربی سلسلہ مکرم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ لائلپور۔مکرم ملک فضل حسین صاحب - مکرم ملک مبارک احمد صاحب قائد خدام الاحمدیہ کراچی۔مکرم داؤ د احمد صاحب قائد مجلس خدام الاحمد یہ راولپنڈی۔مکرم مرزا عبدالحق صاحب ناظم تعلیم راولپنڈی۔مکرم بابو قاسم الدین صاحب امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ۔مکرم ڈاکٹر محمد احسان صاحب سیکرٹری اصلاح و ارشاد سیا لکوٹ۔مکرم سید اعجاز احمد شاہ صاحب انسپکٹر بیت المال۔مکرم مبارک احمد خاں صاحب ایمن آبادی مدیر رفتار زمانہ لاہور۔مکرم جمیل الرحمن صاحب بی ایس سی مبلغ افریقہ۔مکرم حکیم سید پیر محمد صاحب سیالکوٹ۔مکرم صوبیدار میجر سلیم اللہ صاحب نوشہرہ نیز مکرم راجہ محمد یعقوب صاحب مولوی فاضل اور محمد اکرم صاحب کارکنان خلافت لائبریری بھی شکریہ کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے مکرم مولوی دوست محمد صاحب سے کتاب کی تیاری کے دوران ہر ضروری کتاب کی فراہمی میں پورا تعاون فرمایا۔مکرم سید محمد باقر صاحب نے نہایت ہمت اور شوق سے اس کتاب کی کتابت کی اور مکرم خواجہ عبد الرحمن صاحب اور دیگر کارکنان ضیاء الاسلام پریس نے نہایت توجہ سے طباعت کا کام کیا۔مکرم قاضی منیر احمد صاحب کارکن ادارۃ المصنفین نے اس کتاب کی طباعت کے جملہ انتظامات کے سلسلہ میں بہت جدو جہد کی اللہ تعالیٰ سب کی محنت کو قبول فرمائے اور فضلوں سے نوازے۔آمین۔بالاخر تمام احباب جماعت سے درخواست ہے کہ وہ اولین فرصت میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک کے ضروری واقعات کو الف بذریعہ تحریر کرم مولوی دوست محمد صاحب شاہد کو ارسال فرمائیں اور حضور کے قیمتی خطوط اور تاریخی تصاویر بھی۔تا یہ قومی امانتیں تاریخ احمدیت میں محفوظ ہو جائیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں جلد از جلد تاریخ احمدیت کو مکمل کر نیکی تو فیق عطا فرمائے۔آمین