تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 748
تاریخ احمدیت جلد ۵ 712 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد آپ نے راتوں رات نو مینز لینڈ کو عبور کر کے دشمن کے منہ کے سامنے دشمن سے چند سو گز پر آؤٹ پوسٹ کے قیام کا انتظام فرما کر صبح کی اذان دلوادی۔ایسی کارروائی دشمن بھی کر سکتا تھا مگر دشمن کو اتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ پہاڑ سے نیچے اتر کر ایسا کر سکے۔جس وقت ڈاکٹر گراہم نے موقعہ کا معائنہ کیا اس وقت حدود کی نشان بندی کی برجی ہماری پوسٹ سے آگے لینے ریچھ پیاری کے قدموں میں نصب کر دی گئی۔اور اس طرح سے ۱-۲ میل چوڑی اور کئی میل لمبی دیلی جناب شیر ولی صاحب کی حسن بصیرت و جرأت مندی کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی حدود کے قبضہ میں آگئی اس دیل سے نکالے ہوئے درجنوں دیہات کے ہزار ہا مسلم باشندے کئی سال تک پاکستان میں خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے کے اپنے گھروں میں آکر آباد ہو گئے۔بھمبر سے سوکھا تلا، با گر باغ۔قلعہ امر گڑھ کے پاس سے گزرتی ہوئی لکڑ منڈی تک پختہ سڑک تعمیر ہوئی۔سڑک کے مکمل ہونے پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی محاذ کشمیر پر تشریف فرما ہوئے۔فرقان فورس نے آؤٹ پوسٹ پر اس وقت تک قبضہ جمائے رکھا تا وقتیکہ اس سے آزاد کشمیر فورس نے باقاعدہ پاکستان فوج کے کمانڈروں کے رو برو چارج نہ سنبھال لیا۔"