تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 731 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 731

تاریخ احمدیت۔جلده 703 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ دوم مستقل عملہ جس میں معر ا جگہ میں کام کرنے والے مجاہد بھی شامل تھے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس طبقہ کے مجاہدین ہی کی نسبت ارشاد فرمایا تھا۔جو لوگ فوجی خدمت دے رہے ہیں۔ان میں سے سوا سو کے قریب تو ایسے ہیں جن کو ہم کچھ گزارہ دیتے ہیں لیکن بہت کم در حقیقت یہ لوگ بڑے نیک ہیں بڑی قربانیاں کرنے والے ہیں۔بڑے اخلاص کے ساتھ کام کرنے والے ہیں اور سالہا سال سے اس فرض کو ادا کر رہے ہیں اور پھر اپنے عہدوں کے لحاظ سے بعض پانچواں بعض چھٹا اور بعض ساتواں حصہ گزارہ لے رہے ہیں میں نے خود گورنمنٹ کی ایک رپورٹ دیکھی ہے جس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ احمدی لوگ جو یہاں کام کر رہے ہیں وہ صرف نام کا گزارہ لے رہے ہیں اسی طرح مثلا سپاہی ہیں ان میں سے بعض کو ہیں ہمیں روپے مل رہے ہیں آفیسر جو کمانڈ کرتا ہے اسے سو روپے ملتے ہیں حالانکہ اگر وہ فوج میں ہوتا تو اسے ہزار روپیہ ملتا غرض انتہائی قربانی کے ساتھ یہ لوگ کام کر رہے ہیں اور پھر فوجی ٹریننگ میں بھی یہ لوگ کسی سے پیچھے نہیں چنانچہ فوجی افسروں کی رپورٹ ہے کہ ان لوگوں کو عام سپاہیوں سے کسی طرح کم نہیں قرار دیا جا سکتا یہ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے لئے فخر کا بھی موجب ہیں "۔سوم۔بٹالین کا تیسرا طبقہ ان افسروں کا تھا جو رضا کار کی حیثیت سے جنگ کشمیر میں حصہ لے رہے تھے۔et چہارم۔چوتھے نمبر پر انگر تعداد کے لحاظ سے سب سے اول نمبر پر) ایثار پیشہ رضا کار تھے۔جن کی مجموعی تعداد آخر میں قریباً تین ہزار تک پہنچ گئی تھی ان رضاکاروں میں خاندان حضرت مسیح موعود کے افراد مبلغین احمدیت ، جامعہ احمدیہ مدرسہ احمدیہ تعلیم الاسلام ہائی سکول تعلیم الاسلام کالج کے اساتذہ وطلبہ ڈاکٹر زمیندار دکاندار کلرک، غرضیکہ ہر حلقہ کے احمدی شامل تھے۔فرقان بٹالین کے شہداء فرقان بٹالین کی تاریخ میں ان جانباز سپاہیوں اور قابل فخر رضا کاروں کا نام ہمیشہ یاد گار رہے گا جنہوں نے اپنے مقدس فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا اور اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ان خوش قسمت شہداء کے نام یہ ہیں :۔- چوہدری نصیر احمد مرحوم ولد چوہدری عنایت اللہ مرحوم (چک ۳۵/s۔b ضلع سرگودها) طالب علم ایف ایس سی زراعتی کالج لائلپور ( تاریخ شہادت ۱۲ / اگست ۱۹۴۸ء عمر ۱۸ سال بمقام بھمبر) چوہدری محمد اسلم مرحوم دلد چوہدری جهان خان صاحب مانگٹ اونچے تحصیل حافظ آباد ( تاریخ