تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 710
تاریخ احمدیت جلد ۵ 682 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد به راجوری ممبر اسمبلی ، غلام حیدر خان صاحب غوری جموں) مدیر " نوجوان") سید مرتضی حسن شاہ صاحب جلالی سرینگر۔جناب اللہ رکھا صاحب ساغر مدیر معاون "رهبر" سرینگر - I جناب سردار گوہر رحمان صاحب کا بیان ہے کہ ”جب مسلم کانفرنس کا احیاء عمل میں آیا تو جموں میں میرے ہاں کئی روز تک مولوی ظفر علی خان صاحب اور چوہدری عبد الواحد صاحب مدیر اعلیٰ "اصلاح بھی مقیم رہے۔انہی دنوں مولوی ظفر علی خان صاحب نے ایک بار مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ " خدا کی قسم عبد الواحد ہے تو مرزائی مگر بہت نیک انسان ہے"۔اس سلسلہ میں یہ بتانا ضروری ہے کہ ادارہ "اصلاح" نے مسلم کانفرنس کے احیاء کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور اس کے کالم کا نفرنس کی سرگرمیوں کی اشاعت کے لئے گویا وقف ہو گئے۔مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام حضرت امام جماعت احمدیہ کی ہدایت پر مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت کے لئے ۱۹۴۴ء میں "آل جموں و کشمیر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے نام سے ایک ادارہ قائم ہوا۔جس کے صدر خواجہ غلام محمد صاحب ٹھیکہ دار ، جنرل سیکرٹری خواجہ غلام نبی صاحب گلمکار اور آفس سیکرٹری خواجہ غلام رسول صاحب تھے۔یہ ادارہ مسلمانوں کو متحد کرنے اور ان کی آواز حکومت تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہا۔