تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 709 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 709

تاریخ احمدیت جلد ۵ 681 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ بین الاقوامی تعلقات زیادہ کشیدہ ہیں اور اس میدان میں جدید خطرناک سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔مسلمانوں کا یہ مطالبہ کہ ان کو بھی جائز حقوق حاصل ہونے چاہئیں پامال ہو رہا ہے۔ان کی زبان کلچر اور ہستی اس قدر معرض خطر میں ہیں جو پہلے کبھی نہ تھے۔نیشنل کانفرنس نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا۔جس سے ان کی خواہش استطاعت ظاہر ہو"۔مسلمانان کشمیر کو کشمیری پنڈتوں کے عزائم ۱۹۳۹ء میں ہندو اخبار "مار تنڈ " (سرینگر) نے حکومت کشمیر کے سامنے یہ مطالبات کئے کہ جو |AT سے چوکس اور ہوشیار کرنے کی مہم محکمہ جات لا اینڈ آرڈر سے تعلق رکھتے ہیں ان میں انہیں اس قدر نمائندگی مل جائے کہ اکثریت کی نمائندگی برائے نام رہ جائے اس کے علاوہ جہاں ہند و ۵ فیصدی ہوں وہاں ان کو آتشیں اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے اخبار نز کو رنے بعد کو یہ بھی اعلان کیا کہ کشمیری پنڈت ایک ایسا کھلاڑی ہے کہ وہ کسی چاتر سے چاتر شخص کو مہروں کی طرح استعمال کر سکتا ہے۔یہ مطالبات و بیانات مسلمانان کشمیر کے لئے خطرہ کا الارم تھے۔مگر ریاستی مسلمان خواب غفلت میں سو رہے تھے ایسے نازک وقت میں ادارہ "اصلاح" نے برادران وطن کے عزائم اور مسلمانوں کا فرض " کے عنوان سے اکیس اقساط پر مشتمل ایک مدلل مضمون شائع کیا اور مسلمانان کشمیر کو بتایا کہ ہندو لوگ ہندوستان کی طرح ریاست کشمیر پر بھی ہندو راج کا جھنڈا لہرانا چاہتے ہیں۔یہ سلسلہ مضامین بہت پسند کیا گیا۔چنانچہ اخبار " ہدایت " (کشمیر) نے اپنے ۷ و ۳۱ / مئی ۱۹۳۹ء کے پرچوں میں اس کی سولہویں اور سترھویں قسط نقل کرتے ہوئے حسب ذیل تبصرہ کیا۔” یہ مضامین نہایت ہی پر از معلومات اور مفید ثابت ہوئے اور انہیں ریاست کے گوشہ گوشہ میں نہایت ہی پسند کیا گیا۔(۷/ مئی ۱۹۴۰ء) "اصلاح" سرینگر نے۔۔۔اسلام اور اہل اسلام کی ایک قابل قدر خدمت انجام دی ہے جس کا اعتراف ریاست کے کونے کونے میں مسلمانوں کے فہمیدہ طبقہ نے کھلے بندوں کیا"۔(۳۱/ مئی ۱۹۴۰ء) هما یکم اکتوبر ۱۹۴۰ء کو منشی محمد الدین صاحب فوق کے زیر صدارت آل مسلم کانفرنس کا احیاء جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ارکان خصوصی کا اجلاس ہوا۔جس میں اد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے احیاء کا فیصلہ کیا گیا۔اور ساتھ ہی مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل انتظامیہ تشکیل کی گئی سردار گوہر رحمان صاحب جموں (صدر) خواجہ محمد یوسف صاحب قریشی مدیر پیغام " سرینگر (سیکرٹری) سردار فتح محمد خان صاحب پونچھ ممبر کشمیر اسمبلی، مرزا عطاء اللہ خان صاحب