تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 638
تاریخ احمدیت جلد ۵ 626 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ کارروائی ملتوی رہے۔مسٹر کالون کے علاوہ ریذیڈنٹ سے بھی ملیں اور اسے یہ وجہ بتا ئیں کہ چونکہ یہ جھگڑا دو درباروں میں ہے جو دونوں آپ کے ماتحت ہیں اس لئے ہم آپ کے پاس آئے ہیں آپ ان واقعات کو دیکھ لیں کہ نا قابل برداشت ہیں۔اس علاقہ میں گویا کوئی بھی حکومت نہیں۔یہ اپنے حق کسی سے بھی مانگ نہیں سکتے۔نہ ملازمتوں کا راستہ ان کے لئے پوری طرح کھلا ہے۔کوشش کر کے مسٹر کلینسی کو بھی نہیں اور انہیں بھی سب حالات بتا کر مشورہ لیں۔وہ آئندہ وزیر ریاست ہائے حکومت ہند میں ہونے والے ہیں۔(۲) دو سرا امر ایک اور ہے اس کی تشریح کے لئے ایک خط بھجوا رہا ہوں اسے پڑھ لیں۔اس کے متعلق بھی مسٹر کالون وزیر اعظم ریاست جموں اور ریزیڈنٹ کو ملیں۔اس بارہ میں اول بد عنوانی ہوئی ہے۔کہ جموں کی رعایا پر پونچھ والوں نے چھاپہ مارا ہے اور پھر انہیں پکڑ کر لے گئے ہیں۔دوم۔ان لوگوں نے ہندوؤں کو پناہ دی اور فساد کے وقت انہیں بچایا۔لیکن انٹا ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔کہیں کہ اس بارہ میں ہم بحیثیت جماعت پروٹسٹ کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں کی مدد کریں اور اگر اس قدر ظلم ریاست نے روا رکھا اور فورا تحقیق کر کے شریروں کو سزانہ دی تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ آئندہ ہماری جماعت بھی بجائے فسادات سے بچنے کے ان میں حصہ لے ظلم ہو رہا ہے اور ریاست کے اعلیٰ حکام کوئی خبر نہیں لیتے۔اس بارہ میں بھی پریذیڈنٹ سے ذکر کریں۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد مکتوب نمبر 4 : مولوی جلال الدین صاحب السلام علیکم۔گو ہر الر حمن صاحب کا جرمانہ اب تک ادا نہیں ہوا اس وجہ سے ان کی قید بڑھ جانے کا اندیشہ ہے اس کی طرف فوری توجہ کریں۔قاضی صاحب کی مراد دو سو ہے ایک سو گھر کے لئے اور ایک سو جرمانہ کی معلوم ہوتی ہے۔اس حساب سے روپیہ ارسال کر دیا جائے۔مرزا محمود احمد ۲۵/۶/۳۲ خلیفتہ المسیح الثانی