تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 629 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 629

تاریخ احمدیت جلده 617 تحریک آزادی کشمیراد رجماعت احمد به ہوں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکام دو طرفہ چال چل رہے ہیں۔میں نے صاف کہہ دیا ہے کہ معاملہ کو صاف کریں۔واللہ اعلم کیا بات ہے۔ابھی ان کا پیغام آیا ہے کہ یہ بات بھی غلط ہے کہ جیون لال وہاں سے چلے ہیں۔وہ اب تک وہیں ہیں۔کل کی تار کا موجب وزیر اعظم کی تار تھی کہ تقریریں رکوائیں۔رات کو یہ سمجھوتہ ہوا تھا کہ میں جاؤں اور میری موجودگی میں نمائندوں سے ریاست فیصلہ کرے اور ابتدائی حقوق کا اعلان کرے۔اور کمشن میں مناسب تبدیلی کرے۔لیکن جب میں صبح اس غرض سے آدمی بھیجنے والا تھا تو وہ دوست جن کی معرفت کام ہو رہا تھا آئے اور خواہش ظاہر کی کہ مہاراجہ صاحب سردی سے تکلیف میں ہیں۔وقت لمبا کر دیا جائے وہ جموں تشریف لے آئیں تو آسانی ہوگی۔میں نے کہا کہ بغیر اس کے کہ حقوق کا اعلان ہو اور میعاد بڑھانے کو تیار نہیں۔جموں ہمارے لئے مضر ہے کہ وہاں ہندوؤں کا زور ہے انہوں نے کہا کہ وہ کون سے امور ہیں جن کا اعلان ضروری ہے۔میں نے وہ امور لکھوا دیئے اس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہ مانیں۔میں نے جواب دیا کہ پھر ریاست سے مقابلہ ہو گا۔اور کہا ہاں وہ تبدیلیاں پیش کریں تو بے شک میں غور کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر مہاراجہ خود بلا کر نمائندوں سے کہیں کہ کچھ دن کی اور مہلت دے دو۔میں نے کہا کہ اس میں ان کی فتح ہے۔میں سفارش کروں گا کہ کچھ دن اور پڑھا دو باقی اپنی مصلحت وہ خود سمجھ سکتے ہیں۔اس پر انہوں نے کہا کہ اگر یوں ہو کہ کچھ مہلت مل جائے اور اس عرصہ میں وقت مقرر ہو کر راجہ ہری کشن کول صاحب باہر آکر آپ سے ملیں۔میں نے کہا کہ مجھے ان سے ملنے کا شوق نہیں۔اصل سوال تو اہل کشمیر کے خوش ہونے کا ہے اگر وہ ساتھ ہوں اور خوش ہو جائیں تو مجھے کچھ اعتراض نہیں اس پر وہ تینوں تجویز میں لے کر گئے ہیں۔لیکن جیون لال صاحب کی تار نے اور آپ کی تار نے شبہ ڈال دیا ہے اس لئے آپ لوگ بھی ہوشیار رہیں۔کلنسی صاحب کے متعلق الگ ہدایات میں ذکر کروں گا۔نہایت مخفی بات ہے۔احرار باہر یہ مشہ کر رہے ہیں کہ قادیانی پرو پیگنڈا کی وجہ سے ہمیں آنا پڑا۔لیڈروں نے روپیہ کھا لیا ہے اور مصنوعی تاریں دلوا رہے ہیں کہ نمائندوں پر ہمیں اعتبار نہیں آپ لوگ اس سے بھی ہوشیار رہیں۔خاکسار مرزا محمود احمد - او پر جن تجاویز کا ذکر آیا ہے۔ان کا مسودہ حضور کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے) عارضی معاہدہ کی شرائط بشهور میر پور کوٹلی ، راجوری کشمیر و پونچھ وغیرہ کے فسادات کے متعلق ایک کمیشن جس میں ایک حج