تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 37
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 37 خلافت عثمانیہ کا پندرھواں سال ایمان رکھے وہ ناجی ہے بہر حال ۱۷ جون کو جلسے کی کامیابی پر ہم امام جماعت احمد یہ جناب مرزا محمود احمد کو مبارکباد دیتے ہیں اگر شیعہ و سنی اور احمدی اسی طرح سال بھر میں دود چار مرتبہ ایک جگہ جمع ہو جایا کریں گے تو پھر کوئی قوت اسلام کا مقابلہ اس ملک میں نہیں کر سکتی "۔اخبار "مخبر" (اودھ) ۲ " مخبر " اودھ نے انسان اعظم حضرت رسول اکرم ﷺ کی سیرت پر شاندار لیکچر " اور " ہندوستان میں جلسے " کے دوہرے عنوان سے ایک مفصل مضمون شائع کیا۔جس میں لکھا : دور حاضرہ کے مسلمانوں میں جماعت احمدیہ ایک پر جوش جماعت ہے جس کے زبردست لیکچروں کی آواز یورپ سے امریکہ تک گونج رہی ہے اور یہ ہر موقع پر معترضین اسلام کی تسلی کرنے کو آمادہ رہی ہے اس طبقہ نے بحث و مباحثہ کے ضمن میں بہترین خدمات انجام دیئے ہیں اور علم کلام میں جو عظیم الشان تبدیلیاں پیدا کی ہیں ان سے کسی انصاف پسند کو انکار نہیں۔کچھ دنوں سے غیر اقوام کے مقررین اور جرائد و رسائل نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ وہ حضرت نبی کریم ﷺ کے متعلق اپنے جلسوں میں ایسے حالات بیان کرتے ہیں جن کا مستند تواریخ میں پتہ نہیں اور اپنے اخبارات میں ان غلط روایات پر الٹی سیدھی رائے زنی کرتے ہیں جن سے سیرت نبوی کا لٹریچر نا آشنا ہے جماعت احمدیہ نے اس بات کا بیڑہ اٹھایا کہ ۱۷ / جون کو ہندوستان کے ہر حصہ میں مسلمانوں کے عام جلسے کئے جائیں۔جن میں آنحضرت کی سیرت مبارک پر شاندار لیکچروں کا سلسلہ شروع ہوا اور اس میں نہ صرف ہر فرقہ اسلامیہ کے ممتاز افراد شریک ہوں بلکہ غیر مذاہب کے اشخاص کو بھی دعوت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۱۷ جون کو ہندوستان کے مشہور مقامات پر جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام شاندار جلسے ہوئے کلکتہ کے جلسہ میں اینگلو انڈین طبقہ کے معزز ممبر ڈاکٹر موریو صاحب نے شریک ہو کر اس کے اغراض پر شادمانی کا اظہار کیا۔بابو بین چند رپال نے بھی اپنی تقریر میں اس کے مقاصد کو بہترین قرار دیا اور وعدہ کیا کہ وہ اسے کامیاب بنانے میں کوشاں ہوں گے۔لاہور میں سر عبد القادر صاحب کے زیر صدارت جلسہ ہوا جس میں پروفیسر بہاری لال اور لالہ امرنا تھ صاحب ایڈووکیٹ نے آنحضرت کی خوبیاں بیان کیں۔اگر برادران وطن ای طرح اسلامی جلسوں میں پیغمبر اسلام کے کمالات اور پاک زندگی کی فضیلت ظاہر کرتے رہے تو جملہ مذاہب میں لگا نگت پیدا ہو جائے گی " اخبار "سلطان" کلکته - کلکتہ کے ایک بنگالی اخبار " سلطان " (۲۱ / جون نے لکھا: جماعت احمدیہ نے ۱۷ / جون کو رسول کریم ﷺ کی سیرت بیان کرنے کے لئے ہندوستان بھر