تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 592
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 580 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ آپ لوگوں کو گزشتہ ایام میں سخت تکالیف کا سامنا ہوا ہے اور اب تک ہو رہا ہے۔لیکن یہ امر آپ کو یا درکھنا چاہئے کہ بڑے کاموں کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر میرا علم صحیح ہے اور آپ لوگوں کو جلد بہت سے حقوق ملنے والے ہیں۔تو یہ کامیابی آپ کی ایسی ہوگی کہ اس کی نظیر ہندوستان میں اور کہیں نہیں ملتی۔اور کامیابی کے مقابلہ میں تکالیف بہت کم رہ جائیں گی۔مجھے افسوس ہے کہ پوری طرح میرے منشاء کے مطابق کام نہیں ہوا۔ورنہ مجھے یقین ہے کہ اس قدر تکالیف بھی نہ ہو تیں۔لیکن آپ لوگوں کو چاہئے کہ اگر اللہ تعالیٰ حقوق دلا دے تو سب گزشتہ فلموں کو بھول کر آئندہ ترقی کے سامان پیدا کرنے میں لگ جائیں۔ورنہ اگر اس وقت گزشتہ بدلے لینے کی طرف آپ متوجہ ہوئے تو بدلہ تو نہ معلوم آپ لے سکیں یا نہ لے سکیں حقوق سے فائدہ اٹھانے سے آپ لوگ محروم رہ جائیں گے یا درکھیں کہ مسلمان نہایت وسیع الحوصلہ ہوتا ہے۔میں انشاء اللہ جس وقت خدا تعالٰی نے آپ لوگوں کو کامیاب کیا۔ایک ایسا پروگرام آپ لوگوں کے سامنے اور آپ کے ہندوستان کے خیر خواہوں کے سامنے رکھوں گا۔جس پر چل کر مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اپنے حقوق سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔اور اپنی ہمسایہ قوموں سے بھی آپ کے تعلقات خوشگوار رہیں گے۔میں اپنی طرف سے بھی یہ وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اللہ ہر ممکن امداد آپ کی آئندہ ترقی کے لئے دیتا رہوں گا۔و ما توفیقی الا بالله والسلام خاکسار مرزا محمود احمد اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر اہل جموں و کشمیر کی طرف میرا پانچواں خط (سلسلہ دوم) برادران ! میرے گزشتہ خط کے بعد بعض حالات میرے علم میں ایسے آئے ہیں کہ جن کی وجہ سے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ بعض امور کی تشریح جس قدر جلد ہو سکے کردوں۔