تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 559
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 547 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ مطمئن ہو چکے ہیں اور ان کا تکدر دور ہو چکا ہے۔خاکسار نے بعض مقدمات کے متعلق ایک یادداشت تیار کی جو سر دلال کو بھیجی گئی۔پہلا حکم سر دلال نے اس بارے میں یہ صادر کیا کہ مقدمہ بارہ مولا جس میں چالیس معززین ملوث کئے گئے ہیں۔فور اواپس لیا جائے۔یاد رہے کہ سر دلال کشمیر کے چیف جسٹس بھی تھے اور جوڈیشل مسٹر بھی۔اس لئے مقدمات کو اپس لینا یا ان میں دست اندازی کرنا ان کے اختیار میں تھا۔ظاہر ہے کہ مندرجہ بالا صورت حال اس طرح پیدا ہوئی کہ حضرت صاحب نے سر دلال کی طبیعت کا جو نفسیاتی تجزیہ کیا ہوا تھا اس کے مطابق وہ نرم پڑ گئے اس کے بعد ہوا کا رخ پلٹ گیا اور مقدمات کامیاب ہونے شروع ہوئے اور اکثر ایسا ہوا کہ ہائیکورٹ میں اپیل کرنے پر مقدمہ کامیاب ہو تا رہا۔کیونکہ سر دلال ایک مشہور با انصاف بج رہے ہیں۔اور بطور جوڈیشنل کمشنر اودھ یا حج ہائیکورٹ الہ آباد ان کے فیصلوں میں سلامت اعتدال اور حقیقی انصاف پایا جاتا ہے۔فمن شاء فلير جع اليه مندرجہ بالا میموریل کی نقل خاکسار نے حضرت صاحب کی خدمت میں بھی روانہ کردی۔اور شیخ محمد عبد اللہ صاحب بھی اس کے بعد لاہور میں حضرت صاحب سے ملاقی ہوئے۔انہوں نے اس کا ذکر کیا۔چنانچہ حضور نے اس کے بعد ۶ / اگست ۱۹۳۲ء کو مقدمہ بارہ مولا میں کامیابی پر مبارکباد دی اور فرمایا کہ آپ نے جو کیا بہت اچھا کیا۔جزاکم الله احسن الجزاء " چوہدری عزیز احمد صاحب نے بھمبر چوہدری عزیز احمد صاحب بی اے۔ایل ایل بی اور پونچھ میں قابل رشک خدمات سر انجام دیں آپ کے علاوہ پونچھ میں قاضی عبد الحمید صاحب نے بھی مقدمات کی پیروی کی۔مسلمانان علاقہ تھکیالہ پڑادہ جاگیر پونچھ نے ان فاضل وکلاء کی خدمات کا شکریہ درج ذیل الفاظ میں ادا کیا۔"ہم جملہ مسلمانان علاقہ تھکیالہ پڑاوہ جاگیر پونچھ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے صدر محترم و جملہ کار پردازان کے تہ دل سے ممنون ہیں اس وقت تک جو معقول امداد ہمیں اس کمیٹی کی طرف سے پہنچی ہے۔وہ بے حد مسرت بخش ہے قانونی مدد کے علاوہ مالی امداد سے بھی ہمیں کمیٹی نے فائدہ پہنچایا ہے۔خود غرض لوگ اگر اس کمیٹی کے کارناموں میں بلاوجہ روڑے نہ انکاتے تو یقیناً اس وقت تک مسلمانان جموں و کشمیر و پونچھ منزل مقصود کو پہنچ گئے ہوتے۔مگر باوجود رکاوٹوں کے کمیٹی نے مسلمانوں کے حقوق اور جان و مال کی بے حد حفاظت کی ہے۔اور سر توڑ کوشش کی ہے " قاضی عبد الحمید صاحب امرتسری آپ نے پونچھ میں قریب ہ ماہ اور راجوری میں قریباً تین ماہ تک خدمات انجام دیں۔پونچھ میں خاصی تعداد