تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 521
تاریخ احمدیت جلد ۵ 509 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ قلمرو میں ارسال کرنی ضروری ہیں۔لہذا از راہ کرم انگریزی مطالبات کا ترجمہ کراکر کم از کم ۳۰۰۰ کاپیاں ایک ہفتہ کے اندر اندر ارسال فرما کر شکر گزار فرمائیں۔کیونکہ دیہاتی لوگ ابھی تک اپنے مطالبات سے ہی نا واقف ہیں۔خاکسار گو ہر رحمان ) نقل مطابق اصل) (۲) جموں نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم بخدمت محترم جناب حضرت صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔یہاں پہنچ کر حسب الحکم سب کچھ کر دیا گیا ہے۔اور آئندہ بھی انشاء اللہ ایسا ہی ہوا کرے گا۔ہمارے لئے ہر وقت دعا فرمایا کریں۔کیونکہ ہم دشمنوں کے نرغے میں بے یار و مددگار ہیں۔اور سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی حامی دمددگار نہیں۔آج معلوم ہوا ہے کہ بیمہ آگیا ہے صبح وصول ہو جائے گا۔اخراجات کی سخت تکلیف ہے علاوہ ازیں یہاں پر سخت تکالیف کا سامنا ہے۔میں بالکل تنہا ہوں اور کوئی صاحب زمہ داری کو محسوس نہیں کرتے۔صبح سے لے کر رات دس بارہ بجے تک کام کرنا پڑتا ہے۔دفتر میں شیخ غلام قادر صاحب بالکل تنہا ہیں اور کام کی اس قدر کثرت ہے کہ انہیں اس قدر پریشانی ہو رہی ہے جو بیان سے باہر ہے۔اس کے متعلق میں اس قدر عرض کروں گا۔کہ ایک ٹرینڈ کلرک ایک دو ماہ کے لئے اور ایک ٹائپ کا اگر انتظام فرما دیں۔تو ہمیں کچھ سہولت ہو سکتی ہے اس وقت تک نہ ہی گلینسی کمیشن اور نہ ہی مڈلٹن کمیشن کے لئے کوئی تیاری ہو سکی ہے۔باہر دورہ کرنے کے لئے آدمی نہیں ملتے یہاں کے تمام امورات ادھورے پڑے ہیں۔اس لئے جناب بہت جلد کوئی مستقل انتظام فرما کر شکر گزار فرمائیں۔وکلاء صاحبان میں سے کوئی صاحب اس وقت تک تشریف نہیں لائے۔مقدمات کے بگڑ جانے کا اندیشہ ہے اگر شروع میں جرح نہ ہوئی تو بعد میں ہمیں مزید جرح کا موقعہ نہیں مل سکتا۔اس لئے مودبانہ عرض ہے کہ جہاں تک جلد ممکن ہو سکے وکلاء کا انتظام فرما ئیں۔یہاں پر دہی وکیل پیش ہو سکتے ہیں جو ایڈووکیٹ ہوں اس لئے اس کا ضرور خیال رکھیں۔چوہدری عزیز احمد صاحب کو بحیثیت مختار پیش ہونے کی اجازت ملی ہے۔۔۔۔والسلام خاکسار گوہر رحمان"- ( نقل مطابق اصل) (۳)۲۰/۱۲/۳۱ جموں بخدمت محترم جناب حضرت صاحب ایدہ اللہ تعالٰی۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔امید کہ جناب بخیریت ہوں گے۔جلسہ کی وجہ سے مصروفیت زیادہ ہو گی۔یہاں کے حالات دن بدن پیچیدہ ہو رہے ہیں۔اشتہارات جاری کرنے کے بعد اس وقت تک صرف میرپور میں پریذیڈنٹ صاحب شکایات کی فراہمی کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔شکایات اس وقت تک بہت کم بھیجی گئی ہیں۔اور وقت بہت کم ہے۔میں نے جناب سے عرض کیا تھا۔کہ ان اخراجات