تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 481
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 469 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ تک کے حالات اور واقعات بھی یہ ثابت کر رہے ہیں کہ جناب صدر نے نہایت دیانتداری اور ایمان داری اور بڑے استقلال کے ساتھ مظلوم مسلمانوں کا کام کیا مگر جاہل اور کندہ نا تراش خود غرض لیڈروں کو شیطان نے بہکا کر بھولے مسلمانوں کو اس اپنے محسن کے ساتھ یہ برتاؤ کرنے پر آمادہ کر دیا۔دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر مذکورہ بالا واقعات صحیح ہیں تو پولیس نے کسی مصلحت سے مجرمانہ خاموشی سے کام لیا ؟ کیا سیالکوٹ میں حکومت کشمیر کے ایجنٹ اور گر گے موجود تھے ؟ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ پھر کیا ہوا۔گورنمنٹ کے حکام کے اشارہ سے ہوا یا لیڈروں کے اشارہ سے ہوا۔یا کشمیر کے ایماء سے ہوا۔ہمارے خیال میں گورنمنٹ کو اور کشمیر کو ایک بیان شائع کر کے اپنی پوزیشن فور اصاف کرنی چاہئے اور ہندوستان میں ہر مقام پر مسلمانوں کو اس حرکت پر نفرین کی آواز بلند کرنی چاہیے"۔ر ساله سلطنت دہلی ۲۱ / اکتوبر ۱۹۳۱ء صفحه ۶-۸)