تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 24
تاریخ احمدیت جلد ۵ 24 خلافت ثانیہ کا پندرھو > طلباء جامعہ احمدیہ پر تعلیمی و اخلاقی لحاظ سے بہت زیادہ اثر انداز ہونے والی وقت یہ تھی کہ ان کے لئے کوئی الگ ہوسٹل نہیں تھا۔آخر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی دو سالہ توجہ سے ۱۹۳۴ء میں یہ پیچیدہ معاملہ بھی حل ہو گیا اور بورڈنگ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے جنوبی جانب ایک عمارت میں جہاں پہلے پرائمری کے طلباء تعلیم پاتے تھے جامعہ احمدیہ کا دار الاقامہ (ہوسٹل) قائم ہوا۔اور ۲۰/ نومبر ۱۹۳۴ء کو حضور ایدہ اللہ تعالٰی نے اس کا افتتاح فرمایا۔اس تقریب پر حضور نے فرمایا : جامعہ کی کامیابی کے لئے اس کا قیام ضروری ہے تا صحیح اخلاق اور دینی خدمت کے لئے جوش پیدا ہو اور نوجوان ایمان و ایقان میں اور قربانی و ایثار کی روح میں دوسروں سے بڑھ کر ہوں ان کی نماز میں اور دعائیں دوسروں کی نمازوں اور دعاؤں سے فرق رکھتی ہوں۔ایسے برگزیدہ لوگوں کو اللہ تعالی خود علم سکھلاتا ہے نئے نئے جواب سکھاتا ہے"۔الخ جب مولوی ناصرالدین عبد اللہ صاحب بنارس وغیرہ سے سنسکرت کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد واپس آئے تو مئی ۱۹۳۹ء سے جامعہ احمدیہ میں سنسکرت کلاس بھی کھول دی گئی جو د سمبر ۱۹۴۴ء تک جاری رہی۔اس کے بعد پروفیسر ناصر الدین نظارت تألیف و تصنیف میں منتقل ہو گئے۔دور اول میں تعلیم پانے والے علماء حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب اپریل ۱۹۳۹ء تک جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے اور آپ کی قیادت میں جامعہ احمدیہ نے ایک مثالی درسگاہ کی حیثیت سے بہت ترقی کی اور مسلمہ طور پر بڑا عروج پایا۔اور آپ کے زمانہ میں اس چشمہ علم و حکمت سے متعدد فاضل و محقق واعظ و مبلغ ، صحافی و مصنف اور مناظر و مقرر پیدا ہوئے۔جامعہ احمدیہ میں دور اول کے تعلیم پانے والوں کی فہرست بہت طویل ہے بعض ممتاز نام درج ذیل کئے جاتے ہیں۔مگر یہ نام فارغ التحصیل ہونے کے لحاظ سے نہیں بلکہ صرف داخلہ کی ترتیب سے درج کئے گئے ہیں لہذا یہ خیال کرنا ہر گز صحیح نہیں ہو گا کہ ان حضرات نے مولوی فاضل یا مبلغین کلاس بھی اسی ترتیب سے پاس کی ہوگی۔( تواریخ ولادت جامعہ احمدیہ کے ریکارڈ سے ماخوذ ہیں) مولوی محمد ابراہیم صاحب قادیانی ( تاریخ ولادت ۷ / دسمبر ۱۹۰۲ء) مولوی محمد یعقوب صاحب ظاہر ( تاریخ ولادت ۱۵ / اپریل ۱۹۰۸ء) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ( تاریخ ولادت یکم نومبر ۱۹۰۹ء) ( مولوی ظفر محمد صاحب ( تاریخ ولادت ۹ / اپریل ۱۹۰۸ء) مولوی غلام حسین صاحب ایاز ( تاریخ ولادت یکم مئی ۱۹۰۵ء) LA