تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 460
تاریخ احمدیت۔جلده 448 تحریک آزادی کشمیر ا د ر جماعت احمدیہ ہے اور مالی امداد بھی ہمیں صرف انہیں سے پہنچی ہے اس لئے ہم برادران ملت سے پر زور اپیل اور استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس کے ننڈز کو مضبوط کرنے کی طرف فوری توجہ فرما دیں۔تاکہ مالی تنگی کی وجہ سے ضروری کاموں میں حرج واقع نہ ہو۔مجلس احرار نے جو تکالیف جسمانی مظلومان کشمیر کی ہمدردی میں برداشت کی ہیں ان کے ہم نہ دل سے مشکور ہیں۔مگر اس وقت کا افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ جماعت احرار کی طرف سے ہمیں مالی امداد ایک روپیہ کی بھی اس وقت تک نہیں پہنچی۔والسلام شیخ محمد عبد الله - (مکتوب بنام حضرت امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالٰی ) ۲۳/ مئی ۱۹۳۲ء - بچھواره سرینگر مکرمی جناب میاں صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔مبلغ تین صد روپیہ بذریعہ رجسٹری بیمه وصول پایا۔شکری۔۔۔۔۔۔لوگوں میں نئی زندگی پیدا ہو رہی ہے۔اب صرف اخبار کی کمی ہے میں کوشش کرتا ہوں پانچ دس آدمی مل کر اگر پانچ پانچ سو رو پہیہ نکالیں تو ایک اعلیٰ اخبار جاری ہو سکتا ہے۔اور اخبار ایک مشترکہ کمیٹی کی صورت میں چلایا جا سکتا ہے۔اور پریس بھی اپنا خریدا جا سکتا ہے۔ابھی مجھے اس میں کامیابی نہیں ہوئی لیکن کوشش جاری ہے کل رات آپ کی جماعت کے مبلغ مولوی عبد الاحد صاحب مجھے راستہ میں چلتے چلتے ملے اور فرمایا کہ آپ نے ارادہ ظاہر فرمایا ہے کہ کشمیر کے چند نوجوان طالب علموں کو جو کہ کالج یا ہائی کلاسز میں تعلیم پاتے ہوں ، غریب ہوں اور قومی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہوں آپ کی جماعت کی طرف سے کچھ وظیفہ مقرر کیا جائے۔اگر یہ درست ہے تو سب سے اول ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اس مد میں کل آپ کتنا خرچ کر سکتے ہیں تاکہ ہم اسی حساب سے لڑکوں کا انتخاب کریں۔دوسری عرض میری یہ ہے کہ دیہاتوں سے بہت سے لڑکے امتحان انٹرنس میں کامیاب ہوئے ہیں اور وہ کالج میں صرف اسی لئے داخل نہیں ہو سکتے ہیں۔کہ وہ غریب ہیں اور شہر میں رہنے کی جگہ نہیں ہے۔اگر سرینگر میں ایک مکان بطور بورڈنگ کے لیا جائے اور ایک باورچی ایک چپراسی اور ایک سپرنٹنڈنٹ اس میں رہے اور کم از کم ۲۰ لڑکوں کی رہائش کی گنجائش اس میں ہو تو میرے خیال میں یہ بہت ہی مفید بات ہو گی۔ماہوار اخراجات تقریبا ۲۰۰ روپیہ ہوں گے اپنے مشورہ سے مشکور فرما دیں۔تمام احباب کو عرض۔والسلام ۳- (مکتوب بنام مولوی عبد الرحیم صاحب درد (سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی) JAMUN۔10۔11۔1932 تابعدار شیخ محمد عبد الله S۔M۔ABDULLAH M۔S۔c (Alig) مگر می مولا نادر و صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته