تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 454
تاریخ احمدیت جلد ۵ 442 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اس جماعت کی معلومات اس قدر وسیع تھیں۔کہ جو کچھ پندرہ دن کے بعد ہونے والا ہو تا تھا۔اس سے اہل خطہ کو آگاہ کرتے تھے۔میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ایک دفعہ میں مسلم ہوٹل سری نگر میں ٹھہرا ہوا تھا۔اس وقت شیخ عبد اللہ صاحب گرفتار ہو چکے تھے تو جماعت احمدیہ کے ایک ممبر نے کہا کہ فلاں تاریخ کو شیخ صاحب رہا کئے جائیں گے۔اس پر نہایت متعجب ہوا کہ اس جماعت کی معلومات کس قدر وسیع اور مصدقہ ہوتی ہیں۔میری ذاتی رائے ہے کہ جس آزادی کے لئے ہم اس وقت متمنی ہیں وہ اس وقت حاصل ہو گئی ہوتی مگر بعض اونچی شخصیتوں کی تنگ دلی اور کو تاہ نظری کی وجہ سے۔۔۔ہمارا ادعا آزادی کشمیر کی تحصیل میں وقف تمنا رہ گیا"۔بیرونی ممالک کے احمدی اور تحریک آزادی کی صورت بیرونی ممالک کے احمدیوں کی تھی فرق صرف یہ تھا کہ وہ عملاً کشمیر میں پہنچ نہیں سکتے تھے۔مگر اس کی کمی انہوں نے کشمیر کے مظلوموں کی آواز کو بلند کرنے اور مالی امداد بھجوانے کی صورت میں پوری کر دی۔