تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 442
تاریخ احمدیت جلد ۵ 430 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد یہ حصہ دوم تیسرا باب (فصل اول) آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا طریق کار و نظام عمل ، مسلمانان ریاست کی تنظیم ، حکومت ہندو حکومت کشمیر سے رابطه و خط و کتابت یوم کشمیر، عالی پراپیگنڈا، مظلومین کشمیر کی طبی اور مالی امداد معاہدہ صلح اجلاس سیالکوٹ اور مہاراجہ کی طرف سے ابتدائی حقوق دینے کا اعلان آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا طریق کار و نظام عمل (۲۵/ جولائی ۱۹۳۱ء تا ۱۲/ نومبر ۱۹۳۱ء) یہ تفصیل بتانے سے پیشتر کہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کس شان سے اٹھی ، آگے بڑھی اور منزل مقصود کی طرف تیزی سے رواں دواں ہوئی۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے نظام عمل اور طریق کار کا بیان کرنا ضروری ہے۔اصولی اور آئینی تحریک تحریک آزادی کشمیر دراصل ایک سماجی اور اقتصادی تحریک تھی جس کی بنیاد اخلاق اور انسانیت کے تقاضوں پر رکھی گئی۔اس لئے ایک با اصول ادارہ کی حیثیت سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے ہندوؤں کے اشتعال انگیز پراپیگنڈا کے رد میں یہ اعلان کر دیا تھا کہ موجودہ ایجی ٹیشن کسی صورت میں بھی ہزہائی نس مہاراجہ صاحب کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مطلب صرف مسلمانان کشمیر کی ناقابل برداشت شکایات کا ازالہ اور متشددانہ طرز حکومت کی اصلاح کرانا ہے۔جو مدت مدید سے کشمیر میں مروج ہے "۔