تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 379
تاریخ احمدیت جلد ۵ 375 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ مسٹر شارپ اور کشمیری وفد اس وقت تک اہل کشمیر کے لئے جو کچھ کیا جارہا تھا وہ زیادہ تر پنجاب کے مسلمانوں کی طرف سے ہو رہا تھا۔۱۹۱۶ ء پہلا سال ہے۔جبکہ خود مسلمانان کشمیر نے حکومت ہند کے مشیر تعلیم مسٹر شارپ کے سامنے جو ان دنوں کشمیر کا دورہ کر رہے تھے اپنے مطالبات پیش کرنے کی جرأت کی۔مہاراجہ (پر تاپ سنگھ صاحب) نے یہ مطالبات بظاہر منظور کرلئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکمران ریاست کی رسمی منظوری کے باوجود وہ سفارشات کبھی شرمندہ معنی نہ ہو سکیں۔