تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 339
ابر بیت - جلد ۵ 335 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ نے اس کی مہمان نوازی کا حق ادا کیا اور اسے بہت سے بھکشوؤں کے ساتھ بڑے کروفر سے دار السلطنت میں پہنچایا۔کشمیر کے فرمانروا (غالبا در بھور دھن) نے اس کا دھوم دھام سے استقبال کیا۔اور اس نے کشمیر کے عالموں سے مباحثات کئے یہاں اس کو بدھ مذہب کی بہت سی کتابوں کے مطالعہ کا موقعہ ملا۔جن میں سے بعض اس نے حفظ کرلیں اور مئی ۶۳۱ ء سے اپریل ۶۳۳ ء تک کشمیر میں قیام کرنے کے بعد واپس چلا گیا۔بادشاہ ہو شک کے بعد با سود یو اور با سود یو کی موت کے بعد جو ۱۷۸ء میں خیال کی جاتی ہے۔کشن یا کشان سلطنت پر زوال آگیا۔