تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 337
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ فصل سوم 333 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد یہ بدھ مت کا دور آریہ قوم جب ہندوستان میں آکر بت پرستی میں ڈوب گئی۔تو مہاتما بدھ (انداز ا۵۷۷ ق م ۴۸۷ ق م) کا ظہور اور بدھ مت جلد ہی ہندوستان، چین، جاپان اور بر ماد غیرہ ممالک تک جا پہنچا۔اور ۲۶۱ ق م راجہ اشوک نے اس وقت کے مشہور فاضل اپ گپتا کے ہاتھ پر بدھ دھرم قبول کر لیا۔اس طرح بدھ دھرم کو سرکاری مذہب کی حیثیت حاصل ہو گئی۔۔راجہ اشوک نے اس مذہب کے فروغ دینے کے لئے ۲۵۹ ق م میں دوسرے علاقوں کے علاوہ کشمیر میں بھی واعظ و مبلغ بھیجوائے۔کشمیر اس کی عملداری اور سلطنت میں داخل تھا۔اشوک کو تعمیرات کا بہت شوق تھا۔کہتے ہیں کہ تین برس کی قلیل مدت میں اس نے چوراسی ہزار ستوپ تعمیر کرائے تھے۔کشمیر میں بھی بدھوں کی عمارتیں پائی جاتی ہیں۔مگران کے ستون اور مورتیاں یونانی طرز تعمیر کا نمونہ ہیں-- D قیاس ہے کہ ان عمارتوں کا زمانہ غالیا ؟ ا ق م سے لے کر ۲۰ ء کا درمیانی زمانہ تھا۔جبکہ شمال مغربی ہندوستان (پنجاب) پر یونانیوں کا قبضہ تھا۔