تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 300 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 300

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 296 خلافت ثانیہ کا اٹھار ہواں سال رسالوں کی اشاعت میں وقفہ پڑ گیا تھا۔یکم اپریل ۱۹۳۲ء سے (تھودن) کا دوبارہ اجراء ہوا۔جس کی طباعت و اشاعت میں جناب عبد المجید صاحب کی جدوجہد کا نمایاں دخل تھا۔عبد المجید صاحب اوائل عمر ہی میں احمد یہ پریس میں کمپوزیٹر کی خدمات انجام دیتے آرہے تھے۔ان کا اخلاص و شوق ان کے علم میں خاطر خواہ اضافہ کا موجب بن گیا۔اور اب وہی اس رسالہ کے ایڈیٹر اور پبلشر ہیں اور اشاعت اسلام کے لئے ان کی قربانی ، جوش اور ولولہ قابل رشک ہے۔دار التبلیغ سیلون کے اولین مبلغ مولوی عبد الله صاحب مالا باری نے (جو مالا بار مشن کے بھی انچارج تھے جہاں آپ کے ذریعہ سینکڑوں افراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے) پہلے ہی سال کولمبو Colombo) پانہ ڈرا (Panadra) اور نیگومبو (Negombo) میں زبانی گفتگو کے علاوہ مضامین اور ہفتہ وار لیکچروں کے ذریعہ احمدیت کی منادی کی اور نیکو مبو میں پہلی احمد یہ مسجد کی بنیاد رکھی۔اس وقت سیلون یا لنکا ہندوستان کا ایک حصہ تھا۔فروری ۱۹۴۸ء میں انگریزوں نے اس ملک کو آزاد کیا۔ان ابتدائی سرگرمیوں کے بعد آپ نے اس جزیرہ میں تبلیغ کو مزید وسعت دی۔جب بھی آپ مالا بار سے سیلون پہنچتے تو کولمبو کے علاوہ پانہ دورانیگومبو کیمپولا مٹور وٹا“ پوسولادا - مقامات کے بارہا دورے کرتے تھے اور تحریر و تقریر اور پرائیویٹ ملاقاتوں سے اشاعت حق میں مصروف رہتے تھے اور خطبات انفرادی نصائح اور درس و تدریس کے ذریعہ سے تعلیم و تربیت کا فریضہ بھی بجالاتے رہے۔محترم مولوی عبد اللہ صاحب مالا باری پہلے نظارت دعوت و تبلیغ کے ماتحت پھر ۱۹۴۵ء سے وکالت تبشیر تحریک جدید کے زیر نگرانی فریضہ تبلیغ بجالاتے رہے۔اور مالا بار سے موقعہ ملنے پر ہر سال دو سال بعد چند ماہ سیون میں گزارتے۔اس ملک کی آزادی کے بعد ۸/ اگست ۱۹۵۱ء کو صرف اس مشن کے لئے تحریک جدید نے مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر کو مبلغ بنا کر بھیجا۔آپ نے مارچ ۱۹۵۸ء تک تبلیغ حق کی اور آپ کے عمد میں بھی جماعت سیلون نے ہر لحاظ سے ترقی کی اور لنکا کی حکومت اور عوام دونوں میں احمدیت کا چرچا عام ہونے لگا۔مولوی محمد اسمعیل صاحب کی واپسی سے قبل اس مشن کا چارج لینے کے لئے مولوی عبدالرحمن صاحب شاہد سیلونی ۱۲۵ / جولائی ۱۹۵۷ء کو ربوہ سے روانہ کئے گئے جو ۱۲ / دسمبر ۱۹۷۱ء تک سیلون مشن کے انچارج رہے ۱۹۷۲ء سے مقامی جماعت ہی یہ مشن چلا رہی ہے۔سیلون مشن کا مرکز کولمبو ہے جہاں احمدیہ دار التبلیغ میں فضل عمر لائبریری اور اخبار دی میسیح "