تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 238
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 234 خلافت کاشیہ کاسترھواں سال اضافوں کے ساتھ نکلنے لگے ۲۹-۱۹۳۰ ء میں اس کا چودھواں ایڈیشن بیک وقت لندن اور نیو یارک سے منظر عام پر آیا۔جس میں جدید ترین نشود نما " RECENT DEVELPMENTS) کے ذیلی عنوان کے تحت احمدیت کا ذکر کیا گیا۔یہ پہلا موقع تھا جبکہ اس سلسلہ تالیف کے ذریعہ دنیا کو سلسلہ احمدیہ سے روشناس کرانے کی سنجیدہ کوشش کی گئی یہ مضمون نامور مستشرق پروفیسر سر تھامس والکر آرنلڈ (SIR THOMES WALKER ARNALD) کے قلم سے نکلا جو نو برس تک سرسید کے زمانہ میں ایم اے او کالج علی گڑھ میں پروفیسر کے منصب پر فائز رہے اور یہیں مشہور عالم کتاب دعوت اسلام ("The Preaching Of Islam) لکھی جسے مسلم دنیا میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔سر تھامس آرنلڈ کا انتقال 9 جون ۱۹۳۰ء کو ہوا۔ذیل میں ان کے احمدیت سے متعلق نوٹ کا متن اور اردو ترجمہ دیا جاتا ہے۔یہ ترجمہ رسالہ ریویو آف ریلیجہ اردو قادیان نے اگست ۱۹۳۳ء کے شمارہ " میں ایک مختصر تعارفی نوٹ کے ساتھ سپر د اشاعت کیا تھا :-