تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 224 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 224

تاریخ احمد بیت - جلد ۵ 220 خلافت ثمانیہ کا سترھواں سال منتظر رہوں گا۔آپ نے واقعی بڑی ہمت کی ہے اس تھوڑے وقت میں اس اہتمام کے ساتھ کتاب لکھ کر اور ترجمہ کرا کے ممبران گول میز کانفرنس اور دیگر اکابر انگلستان کے پاس اپنی رائے پہنچادی ہے۔مجھے بھی شملہ پر آپ سے نہ مل سکنے کا افسوس رہا۔خدا نے چاہا تو اب لاہور میں ملاقات ہو گی آپ سرما میں ایک آدھ مرتبہ تو تشریف لایا کرتے ہیں۔جب تشریف لائیں تو مجھے بھی اطلاع ہو جائے تاکہ کہیں مل بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے۔نحمدہ و نصلی آپانی پت - فیض منزل ۶ شوال ۱۳۴۱ھ - چٹھی نمبر ۱۵۸۱ حضرت مرزا صاحب قبلہ سلام علیک مزاج عالی والسلام را تم عبد القادر جناب نے سیاسی مسئلہ کا حل " تصنیف فرما کر مسلمانوں۔ہندوستان حکومت پر جو احسان اور خدمت انجام دی ہے اس پر جناب کی ذات شریف مستحق مبارک باد ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جناب نے اپنے اعلیٰ منصب کا وہ فرض جو آپ پر عائد ہو تا تھا بدرجہا اولی طریق پر ادا فرمایا۔الحمدللہ علی ذالک" میں آخر میں پھر ایک مرتبہ ہدیہ تبریک پیش کرنے کا فخر حاصل کرتا ہوں فقط والسلام ابو عامرا قبال احمد انصاری