تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 170
تاریخ احمدیت جلده 166 خلافت ثانیہ کا سولہواں سال 14+ کلامی پر اتر آئے۔جس پر غیر احمدیوں کے صدر نے بھی اظہار افسوس کیا - (۸) مباحثہ مری (مابین مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری و ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب غیر مبائع تاریخ مباحثه ۲۳/ اگست ۱۹۲۹ء تھی اور موضوع مباحثہ " امکان نبوت از روئے قرآن و حدیث || اس مناظرے میں ڈاکٹر صاحب نے ایسی روش اختیار کی جس کی وجہ سے غیر احمدی حضرات کو جو جلسہ میں موجود تھے۔یہ یقین ہو گیا کہ آپ احمدیت سے دست بردار ہو گئے ہیں انہوں نے پر شوق و جوش ڈاکٹر صاحب سے معانقہ کیا اور انہیں دعوت دی کہ آپ جمعہ کی نماز ہمارے ساتھ ہی ادا کریں اس موقعہ پر تو آپ نے کچھ ایسا ہی انداز ظاہر کیا تھا کہ گویا آپ رضامند ہیں مگر بعد کو انکار کر دیا۔اس موضوع کے بعد دعوی نبوت از روئے تحریرات مسیح موعود پر مباحثہ کا فیصلہ ہو چکا تھا بلکہ شرائط بھی طے ہو چکی تھیں لیکن غیر مبایعین نے ڈاکٹر صاحب کو کہلا بھیجا کہ اگر آپ نے مناظرہ کیا تو ہم آپ سے الگ ہو جائیں گے - (۹) مباحثہ تر گڑی: (مابین ملک عبدالرحمن صاحب خادم گجراتی و مولوی سراج دین صاحب) یہ مباحثہ ۹ / ستمبر ۱۹۲۹ء کو ہوا۔موضوع بحث حیات و وفات مسیح تھا۔(۱۰) مباحثہ سرینگر: (مابین مولانا ابو العطاء صاحب جالندهری و میرید تر شاه صاحب غیر مبائع) یه مباحثه ۱۲- ۱۳/ ستمبر ۱۹۲۹ء کو منعقد ہوا۔موضوع " امت محمدیہ میں نبوت " تھا۔(11) مباحثہ رنگون: (مابین سید محمد لطیف صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ رنگون و سید علی شاہ صاحب) تاریخ مباحثہ ۱۷/ ستمبر ۱۹۲۹ء اور موضوع بحث " وفات مسیح و صداقت مسیح موعود" تھا۔احمدی مناظر نے غیر احمدی مناظر کو بار بار قرآن و حدیث پیش کر کے جواب کا مطالبہ کیا۔مگر وہ اٹھ کر روانہ ہو گئے۔(۱۲) مباحثہ انچولی ضلع میرٹھ : (مابین مولانا ظہور حسین صاحب و مولوی محمد منظور صاحب سنبلی مراد آبادی و مولوی غلام احمد صاحب بد و طهوی و مولوی عبد الشکور صاحب لکھنوی) احمدی مناظرین نے اس مناظرے میں دیو بندی علماء سے سولہ مطالبات کئے جن کا کوئی جواب نہ دیا گیا نواب مرزبان علی صاحب سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر رؤساء نے اسٹیج پر اس کا کھلا اقرار کیا۔(۱۳) مباحثہ لالہ موسیٰ : (ضلع گجرات) مابین ملک عبدالرحمن صاحب خادم گجراتی و مناظر اہلحدیث حافظ فضل الرحمن صاحب تاریخ مباحثه ۳/ اکتوبر ۱۹۲۹ء - موضوع نمبرا بحث حیات و وفات مسیح ناصری نمبر ۲ صداقت مسیح موعود - غیر احمدی مناظر دوسری بحث میں اختتام مناظرہ سے ایک گھنٹہ قبل ہی میدان مناظرہ سے اٹھ کر چل دیئے۔