تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 143 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 143

تاریخ احمدیت جلده گے"۔139 خلافت ماشیہ کا سولہواں سال اخبار "کشمیری لا ہور (۱۴ / جون ۱۹۲۹ء) نے لکھا۔"الفضل کے خاتم النیسین نمبر کی کئی دنوں سے دھوم تھی آخر ۳۱/ مئی کو یہ نمبر دیدہ زیب جاذب توجہ شکل اور صوری و معنوی خوبیوں کے ساتھ شائع ہو گیا"۔الخ۔اخبار "سیاست" (۱۶/ جون ۱۹۲۹ء) لاہور نے لکھا۔یہ نمبر ہماری نظر سے گزرا ہے اس میں ملک کے بہترین انشاء پردازوں کے قلم سے اسوہ حسنہ رسول پاک کے متعلق مضامین موجود ہیں۔ہر مضمون اس قابل ہے کہ موتیوں سے تو لا جائے " -۴- اخبار " منادی " (دہلی) (۲۱/ جون ۱۹۲۹ء) نے لکھا۔اس سال بھی اخبار الفضل کا خاتم النسین نمبر نہایت قابلیت اور عرقریزی سے مرتب کیا گیا۔۔۔جس کے مطالعہ سے گوناگوں معلومات کے حصول کے علاوہ ایمان بھی تازہ ہو تا ہے ہمارے نزدیک اس اخبار کا یہ نمبر اس قابل ہے کہ ہر مسلمان اس کا مطالعہ کرے ؟ ۴۹ جون ۱۹۲۹ء کے شروع میں ابوالاثر ابو الاثر حفیظ صاحب جالندھری قادیان میں حفیظ صاحب جالندھری قادیان تشریف لائے۔ان کی آمد پر تعلیم الاسلام ہائی سکول کی گراؤنڈ میں ایک مجلس مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں دوسرے اصحاب کے علاوہ ابو الاثر حفیظ صاحب جالندھری نے جو ابھی نوجوان ہی تھے اور شاہنامہ اسلام " کی اشاعت کے لئے کوشاں تھے۔" شاہنامہ اسلام" کے بعض حصے اپنی مخصوص طرز میں پڑھ کر سنائے اس مجلس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی شمولیت فرمائی۔حفیظ صاحب نے "شاہنامہ اسلام" کی اشاعت سے پہلے اس کے بعض حصے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو بھی دکھائے تھے اور حضور کے ارشاد پر بک ڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے اس کی سو کاپیاں پیشگی قیمت پر خریدی تھیں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا سفر کشمیر ۱۹۲۹ء کا نہایت اہم اور قابل ذکر واقعہ حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کا سفر کشمیر ہے جو ۵ / جون ۱۹۲۹ء سے شروع ہو کر ۳۰ / ستمبر ۱۹۲۹ء کو ختم ہوا۔حضور کے اہل بیت و صاحبزادگان کے ۱۵۳ ملاوہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب ہلالپوری، حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب در دایم۔اے حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب اور مولوی قمر الدین صاحب بھی رفیق سفر تھے۔آخر میں حضرت