تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 132
تاریخ احمد بیت ، جلدن 128 خلافت ثانیہ کا سولہواں سال کو سراہا اور یقین دلایا کہ آپ کی جماعت کے خیالات پر احتیاط و توجہ کے ساتھ غور کیا جائے گا۔افغانستان کے اندرونی خلفشار کی نسبت اس بات کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کی پالیسی انتہا درجہ غیر جانبدارانہ ہے اور رہی ہے اور ہمیں مخلصانہ امید ہے کہ اس ملک کے طول و عرض میں پھر سے امن کا دور دورہ ہو جائے اور ہندوستان کے شمال مغرب میں اس کا ہمسایہ ملک ایک دفعہ پھر ایک مضبوط اور ایک متحدہ ملک بن جائے۔مسلم خبر رساں ایجنسی کے قیام کی تحریک "افضل" نے ۱۹/ فروری ۱۹۲۹ء کی اشاعت میں مسلمانان ہند کو توجہ دلائی کہ وہ جلد سے جلد کوئی اپنی خبر رساں ایجنسی قائم کریں اور اس کی ہر طرح حوصلہ افزائی کریں کہ قوموں کی زندگی کے لئے یہ نہایت ضروری چیز ہے - اشاعت لٹریچر سے متعلق حضرت حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲۲/ مارچ ۱۹۲۹ء خلیفتہ المسیح الثانی کے اہم ارشادات کو ارشاد فرمایا کہ " یہ زمانہ نشرو اشاعت کا ہے جس ذریعہ سے ہم آج اسلام کی مدد کر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ صحف و کتب کی اشاعت پر خاص زور دیں اگر ہر جماعت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کی ایجنسیاں قائم ہو جائیں تو یقینا بہت فائدہ ہو سکتا ہے "۔نیز ہدایت فرمائی کہ عام طور پر ہماری کتابیں گراں ہوتی ہیں اور اس وجہ سے لوگ ان کی اشاعت نہیں کر سکتے۔اس کے لئے ایک طرف تو میں نظارت I کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ کتابوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے اور قیمتیں اس حد پر لے کر آئے کہ ان انجمنوں کو جو ایجنسیاں لیں کافی معاوضہ بھی دیا جا سکے اور نقصان بھی نہ ہو اور دوسری طرف احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بھی اس بارے میں فرض شناسی کا ثبوت دیں"۔اس کے علاوہ سلسلہ کے اخبارات کی توسیع کی طرف بھی خاص توجہ دلائی۔انجمن احمد یہ دہلی کا آٹھواں سالانہ جلسہ ۲۳ تا ۲۶/ دہلی میں انجمن احمد یہ کا سالانہ جلسہ مارچ ۱۹۲۹ء منعقد ہوا۔جس میں حضرت شیخ غلام احمد صاحب واعظ حضرت صوفی غلام محمد صاحب بی۔اے ، حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری وغیرہ علمائے سلسلہ نے تقریریں کیں۔اور بابو اعجاز حسین صاحب امیر جماعت احمد یہ دہلی ، چوہدری نعمت خاں صاحب سینئر جج دیلی ، موادی اکبر علی صاحب انسپکٹر آف در کس ریلوے ، خان صاحب برکت علی صاحب امیر جماعت