تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 127
تاریخ احمدیت - جلد ۵ 123 خلافت ثمانیہ کا پندرھواں سال آکند، دنیا کا مذ ہب آریہ دھرم ہو گا۔خادم صاحب نے آریہ سماجی مناظر کی تقریر کے ۱۵ منٹ میں ایسے مسکت اور مدلل جواب دیئے کہ پذت صاحب اصل مبحث کو چھوڑ کر قرآن مجید پر اعتراضات کرنے لگے۔خادم صاحب نے ان کا بھی اچھی طرح تجزیہ کر دینے کے بعد اپنے مطالبات کے جواب کا مطالبہ کیا۔مگر وہ آخر وقت تک ان کا جواب نہ دے سکے۔حتی کہ ایک معزز ہند و وکیل پنڈت صاحب کی تقریر کے دوران بول اٹھے کہ جواب کیوں نہیں دیتے۔مگر پنڈت صاحب جواب لاتے کہاں سے۔(الفضل ۸/ جنوری ۱۹۲۹ء صفحہ ۲ کالم ۲۰۱)