تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 102 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 102

أريخ حمر نیت ، جلد ۵ 98 اس زمانہ کی ایک اہم خصوصیت حج بیت اللہ کی طرف جماعت احمدیہ کی خاص توجہ یہ ہے کہ اس میں جماعت احمدیہ کی توجہ فریضہ حج کی طرف بڑھ گئی۔چنانچہ ۱۹۲۷ء میں پچاس ساٹھ کے قریب احمدی حج بیت اللہ سے شرف ہوئے۔اور ۱۹۲۸ء میں بھی یہ رجحان ترقی پذیر رہا۔کتابوں کی اشاعت کے متعلق اہم فیصلہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی منظوری سے مجلس معتمدین صد را انجمن احمد یہ قادیان نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ سلسلہ کی طرف سے کوئی کتاب ٹریکٹ یا رسالہ و غیره نظارت تألیف و تصنیف کی منظوری کے بغیر نہ چھپ سکتی ہے نہ شائع ہو سکتی ہے۔۲۸ / اگست ۱۹۲۸ء کو اس فیصلہ کا الفضل میں با ضابطہ اعلان کر دیا گیا مسودات کی نگرانی کا کام شروع شروع میں زیادہ تر مولوی فضل الدین صاحب پلیڈر کرتے تھے جو ان دنوں نظارت تالیف و تصنیف کی مرکزی لائبریری کے نگران اور نظارت امور عامہ کے قانونی مشیر تھے۔اخبار لائٹ " کا مقدمہ اور اس کی پیروی مولوی محمد یعقوب خاں صاحب ایڈیٹر اخبار لائٹ لاہور نے اخبار الفضل کے ایڈیٹر (خواجہ غلام نبی صاحب اور پرنٹر (حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی) پر ازالہ حیثیت کا مقدمہ دائر کیا۔BIR اس مقدمہ کی پیروی میں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے خاص توجہ فرمائی۔مولوی فضل الدین صاحب وکیل اس کے انتظام اور ضروری تیاری میں مصروف رہے۔دستکاری کی نمائش اور انعام بلند اماءاللہ مرکزی کی زیر نگرانی ۱۹ء سے سالانہ جلسہ کے موقعہ پر دستکاری کی نمائش کا انتظام جاری تھا جس میں اصل لاگت لجنات کو واپس کر دی جاتی تھی اور منافع اشاعت اسلام میں جمع کر دیا جاتا تھا۔دستکاری کے کام کو زیادہ کامیاب بنانے کے لئے ۱۹۲۸ء میں ایک انعامی تمنے کا اعلان کیا گیا۔جو اہلیہ صاحبہ ماسٹر محمد حسن صاحب آسان دہلوی کو ملا - BD ۳۱۵ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مندرجہ ذیل اصحاب خطبات نکاح کے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے پر معارف خطبات نکاح ارشاد فرمائے: (۱) چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اے (مورخہ ۲/ جنوری ۱۹۲۸ء) ۱ (۲) صوفی غلام محمد ۱ صاحب بی۔اے مبلغ ماریشس (مورخه ۱۴ / مارچ ۱۹۲۸ء) (۳) صاحبزادہ عبد السلام صاحب عمر خلف سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الاول ان (مورخه ۱۴/ اگست ۱۹۲۸ء)