تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 101 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 101

تاریخ احمدیت احمد بیت - جلد ۵ 97 خلافت ثانیہ کا بندر فصل ہفتم ۱۹۲۸ء کے بعض متفرق مگر اہم واقعات خاندان مسیح موعود میں ترقی سید نا حضرت خلیفتہ المسح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے ہاں (۱۸/ دسمبر ۱۹۲۸ء کو) مرزا طاہر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے ہاں (۱۷/ اکتوبر ۱۹۲۸ء کو ) امتہ الباری صاحبہ کی ولادت ہوئی۔حضرت سارہ بیگم صاحبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ادیب کا امتحان امتحان میں نمایاں کامیابی پاس کیا۔آپ صوبہ بھر کی خواتین میں اول آئیں اور یونیورسٹی میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس کامیابی میں موصوفہ کی محنت اور کوشش کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی تعلیم خواتین میں دلچسپی کا بھی دخل تھا۔حضور کے پیش نظر خواتین کی تعلیم کے انتظام کو زیادہ بہتر بنانے کی جو تجاویز تھیں ان کو کامیاب بنانے کے لئے حضور کی نظر انتخاب حضرت امتہ الحئی صاحبہ کے بعد حضرت سارہ بیگم صاحبہ پرہی تھی۔آپ کے علاوہ حضرت ام داؤد صالحہ بی صاحبہ (اہلیہ محترمہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب پنجاب یونیورسٹی کے امتحان مولوی میں اول رہیں۔مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء کے موقعہ پر سیدنا حضرت امتحان کتب مسیح موعود میں انعام خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے دست مبارک سے ملک عزیز احمد صاحب راولپنڈی کو امتحان کتب حضرت مسیح موعود میں اول آنے پر ”حقیقتہ الوحی" بطور انعام مرحمت فرمائی۔سلسلہ کی تبلیغی جد وجہد کو وسیع سے وسیع تر کرنے کے لئے حضور نے تحریک وقف زندگی دسمبر ۱۹۱۷ء میں پہلی بار وقف زندگی کی تحریک فرمائی تھی۔اور اس سال آپ نے ۴ / مئی ۱۹۲۸ء کو جماعت کے نوجوانوں سے دوسری بار وقف زندگی کا مطالبہ فرمایا۔جس پر مدرسہ احمدیہ کے بیس سے زیادہ طالب علموں نے لبیک کہا۔