تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 570
تاریخ احمدیت جلده 558 تحریک آزادی کشمیراد رجماعت احمدیه اپنے گھروں میں فلموں کی داستانیں بیان کریں۔اور رات کو سونے سے پہلے اپنی بیویوں، بہنوں اور بچوں کو نصیحت کریں کہ غلامی کی زندگی سخت ذلت کی زندگی ہے انہیں اپنے باپ دادوں کی مصیبتوں کو یا د رکھنا چاہئے۔اور ان غلامی کی زنجیروں کو کاٹنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یاد رکھیں کہ مظلومیت آخر کامیاب ہوتی ہے۔اور بچپن میں کان میں ڈالی ہوئی باتیں پتھر کی لکیر کی طرح ثابت ہوتی ہیں۔پس جن تقریروں سے آپ کو باہر روک دیا گیا ہے وہ تقریر میں آپ میں سے ہر شخص رات کے وقت اپنے اپنے گھر میں گھر کی عورتوں اور بچوں کے سامنے کرے کہ اس سے سارے ملک کی تربیت بھی ہوتی چلی جائے گی اور باہر کی تقریروں کا جو مقصد تھا اس طرح اور بھی زیادہ عمدگی سے پورا ہو تا رہے گا۔بلکہ میں تو کہوں گا کہ جو شخص اکیلا ہے اسے چاہئے کہ رات کو سونے سے پہلے خواہ اونچی آواز سے خواہ دل میں ایک دفعہ ان فلموں کا ذکر کر لیا کرے۔جو امن کے قیام کے نام سے گزشتہ دنوں میں کشمیر میں روار کھے گئے ہیں۔دوسری نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ رات کو سونے سے پہلے سب گھر والوں کو جمع کر کے اپنے ان لیڈروں کی آزادی کے لئے جو اپنے کسی جرم کے بدلے میں نہیں۔بلکہ صرف آپ لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے جیل خانوں میں پڑے ہوئے ہیں۔رو رو کر دعائیں کریں تاکہ آپ کی دعائیں عرش عظیم کو ہلائیں اور وہ شہنشاہ جو سب بادشاہوں پر حکمران ہے آپ کی مصیبت کو دور کرنے کے لئے اپنے فرشتوں کو بھیجے۔اصل میں تو زبر دست بادشاہ بھی اللہ تعالی کی مدد کے ہر وقت محتاج ہوتے ہیں لیکن مظلوم اور کمزور کا اللہ تعالی کے سوا کون ہے۔پس روز رات کو اپنے اپنے گھروں میں اسے پکاریں اور بچوں کو ساتھ شامل کریں تا ان کے دل میں بھی درد پیدا ہو۔اور تا شاید ان معصوموں کی دعاؤں سے ہی اللہ تعالیٰ آپ کے مظلوم لیڈروں اور دوسرے قومی خادموں کو قید و بند کی تکلیف سے بچائے۔اسی طرح وہ لیڈر جو ابھی تک آزاد ہیں۔ان کے لئے بھی دعا ئیں کیا کریں۔کہ خدا تعالیٰ ان پر بھی اپنا فضل کرے اور انہیں ان کی قومی خدمتوں کا بہت بڑا اجر دے آپ لوگ اگر سمجھیں تو اللہ تعالی کا آپ پر بڑا فضل ہے کہ دونوں میرواعظان کو اس نے قومی درد عطا فرمایا۔اور وہ سب جھگڑے بھلا کر دوش بدوش ہر اک قسم کی تکلیف برداشت کر کے آپ لوگوں کے لئے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا اتحاد اور ان کی یہ قربانی ضائع نہیں جائے گی۔اور اللہ تعالٰی جہاں انہیں نیک بدلہ دے گا۔وہاں اس قربانی کے بدلہ میں آپ لوگوں کو بھی کامیاب کرے گا۔ہم لوگوں سے جس قدر ہو سکتا ہے۔کام کر رہے ہیں میں نے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی اب