تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 52 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 52

تاریخ احمدیت جلد ۴ گیا۔44 سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت ۱۳۰ تاریخ احمدیت جلد سوم میں مقدمہ مقدمہ دیوار کے فیصلہ کی قبل از وقت خبر دیوار کا واقعہ بڑی تفصیل سے گزر چکا ہے کہ کس طرح آپ کے چچا زاد بھائیوں نے آپ کو تکلیف دینے کی خاطر ایک دیوار کھینچ دی تھی۔حضرت سید نا محمود ایدہ اللہ الودود کو اس بارے میں بذریعہ خواب دیوار کے گرائے جانے کا نظارہ دکھایا گیا۔حضور فرماتے ہیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ دیوار گرائی جارہی ہے اور لوگ ایک ایک اینٹ کو اٹھا کر پھینک رہے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کچھ بارش ہو چکی ہے اس حالت میں میں نے دیکھا کہ مسجد کی طرف حضرت خلیفتہ اول ان تشریف لا رہے ہیں۔جب مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور دیوار گرائی گئی تو بعینہ ایسا ہی ہوا۔اس روز کچھ بارش بھی ہوئی اور درس کے بعد حضرت خلیفہ اول جب واپس آئے تو آگے دیوار توڑی جارہی تھی میں بھی کھڑا تھا چونکہ اس خواب کا میں آپ سے پہلے ذکر کر چکا تھا اس لئے مجھے دیکھتے ہی آپ نے فرمایا۔میاں دیکھو۔آج تمہارا خواب پورا ہو گیا - ۱۳۱ tt سید نا کے بارے میں بشارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۳۰ / نومبر ۱۹۰۱ ء میں "بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ بیگم کی آمین" لکھی تو نہ صرف اپنے سب بچوں کے لئے بارگاہ الہی میں نہایت خشوع خضوع سے دعائیں ہی کیں بلکہ اپنی کل اولاد خصوصاً اپنے لخت جگر سید نا محمود ایدہ اللہ تعالٰی کی بابت دنیا کو ان دعاؤں کے شرف قبولیت پانے کی بشارت بھی سنادی۔جیسا کہ حضور فرماتے ہیں۔خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہو شمشاد خبر تو نے مجھ کو بارہا دی؟ فسبحان الذي أخزى الاعادي بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا اک دن محبوب میرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا سے اندھیرا کروں گا دور اس مہ بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی فسبحان الذي اخزى الاعادی (در ثمین) آپ نے پہلا روزہ بارہ تیرہ برس کی عمر میں رکھا چنانچہ بارہ تیرہ برس کی عمر میں پہلا روزہ خود ہی فرماتے ہیں۔” مجھے جہاں تک یاد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ سال کی عمر میں دی تھی۔۔۔مجھے