تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 51
تاریخ احمدیت جلد ۴ 43 سیدنا حضرت نابیته لمسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت تو ایک دن ضحی کے وقت یا اشراق کے وقت میں نے وضو کیا۔اور وہ جبہ اس وجہ سے نہیں کہ خوبصورت ہے بلکہ اس وجہ سے کہ حضرت مسیح موعود کا ہے اور متبرک ہے۔یہ پہلا احساس میرے دل میں خدا تعالیٰ کے فرستادہ کے مقدس ہونے کا تھا پہن لیا۔تب میں نے اس کو ٹھڑی کا جس میں میں رہتا تھا۔دروازہ بند کر لیا اور ایک کپڑا بچھا کر نماز پڑھنی شروع کی اور میں اس میں خوب رویا۔خوب رویا - خوب رویا اور اقرار کیا کہ اب نماز کبھی نہیں چھوڑوں گا۔اس گیارہ سال کی عمر میں مجھ میں کیسا عزم تھا۔اس اقرار کے بعد میں نے کبھی نماز نہیں چھوڑی۔گو اس نماز کے بعد کئی سال بچپن کے زمانہ کے ابھی باقی تھے۔میرا دہ عزم میرے آج کے ارادوں کو شرماتا ہے۔مجھے نہیں معلوم میں کیوں رویا - فلسفی کے گا اعصابی کمزوری کا نتیجہ ہے مذہبی کہے گا تقویٰ کا جذبہ تھا۔مگر میں جس سے یہ واقعہ گزرا کہتا ہوں مجھے معلوم نہیں۔میں کیوں رویا ؟ ہاں یہ یاد ہے کہ اس وقت میں اس امر کا اقرار کرتا تھا کہ پھر کبھی نماز نہیں چھوڑوں گا اور وہ رونا کیسا با برکت ہوا۔وہ افسردگی کیسی راحت بن گئی جب اس کا خیال کرتا ہوں۔تو سمجھتا ہوں کہ وہ آنسو ہسٹریا کے دورہ کا نتیجہ نہ تھے پھر وہ کیا تھے ؟ میرا خیال ہے وہ شمس روحانی کی گرم کر دینے والی کرنوں کا گرایا ہوا پسینہ تھے۔وہ مسیح موعود کے کسی فقرہ یا کسی نظر کا نتیجہ تھے۔گر یہ نہیں تو میں نہیں کہہ سکتا کہ پھر وہ کیا تھے " انجمن تشخیز الا زبان ۱۹۰۰ ء میں آپ نے ایک نئی انجمن کی بنیاد رکھی جس کا نام حضرت مسیح الاذہان موعود علیہ السلام نے "شحمید الاذہان" رکھا۔اس مجلس کی غرض و غایت یہ تھی کہ نوجوانان احمدیت کو تبلیغ اسلام کے لئے تیار کرے خطبہ الہامیہ میں شرکت / اپریل ۱۹۰۰ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عید الاضحیہ کے بعد عربی میں خطبہ الہامیہ پڑھا تھا۔حضرت صاحبزادہ میاں محمود احمد ایدہ اللہ کو بھی اس میں شرکت کا فخر حاصل ہوا۔چنانچہ آپ کا بیان ہے کہ۔مجھے خوب یاد ہے گو میں چھوٹی عمر میں ہونے کی وجہ سے عربی نہ سمجھ سکتا تھا۔مگر آپ کی ایسی خوبصورتی اور نورانی حالت بنی ہوئی تھی۔کہ میں اول سے آخر تک برابر تقریر سنتا رہا۔حالانکہ ایک لفظ بھی نہ سمجھ سکتا تھا " " مجھے یاد ہے۔ہمیں اس تقریر کے کئی فقرے یاد ہو گئے تھے۔" IPA نومبر ۱۹۰۰ء میں آپ کو سخت بخار ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ بیماری اور دعا سے شفایابی السلام کو آپ کی شفایابی کی الہامی بشارت ملی - چنانچہ بخار اتر -