تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 656 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 656

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 621 خلافت ثانیہ کا چودھواں سال مسلمان لیڈروں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑا جس سے کئی فائدے ہوئے ایک تو یہ کہ ہندو مسلمان لیڈروں سے واقفیت پیدا ہو گئی۔جس سے آئندہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے دوسرے ان کی شخصیتوں کا علم ہو گیا۔میں کانفرنس میں بولتا بہت کم تھا۔اور ہر ایک کے کیریکٹر کو دیکھتا رہتا تھا۔اور اب میں ان میں سے ہر ایک کے کیریکٹر سے خدا تعالیٰ کے فضل سے واقف ہوں کہ ان میں سے بعض اخلاص سے کام کرنے والے بھی ہیں گو بعض نمائشی بھی ہیں مگر خوشی اس بات کی ہے کہ مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ ہیں جو اپنی سمجھ کے مطابق مسلمانوں کے فائدے کے لئے اخلاص سے کام کرنے والے ہیں۔مجھے یہ افسوس ہے کہ کانفرنس میں بعض مسلمانوں کی طرف سے ایسی باتیں بھی پیش ہو ئیں۔جو مناسب نہ تھیں۔مگر میں نے یہی طریق رکھا کہ ان کو اپنی مجلس میں اپنے طور پر سمجھا لیا جائے تاکہ مجلس میں مسلمان ایک دوسرے کی مخالفت نہ کریں اور خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ ہندو لیڈروں میں تو آپس میں تفرقہ ہو جاتا۔مگر مسلمانوں میں اتحاد رہا۔اور ہندوؤں کی ایک پارٹی بھی ٹوٹ کر مسلمانوں سے مل گئی۔اگر چہ شملہ میں کوئی بات طے نہ ہو سکی۔مگر یہ اسی کا اثر تھا کہ کلکتہ میں ہندو مسلمان لیڈروں میں گائے اور با جا کے مسئلہ پر اتحاد ہو گیا۔پھر فرماتے ہیں:۔مسٹر جناح اور مولانا محمد علی سے پچھلے دنوں شملہ میں مجھے شناسائی ہو چکی ہے اور یونٹی کا نفرنس اور قانون حفاظت مذاہب کے متعلق گھنٹوں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقعہ ملا ہے۔میں مسٹر جناح کو ایک بہت زیرک قابل اور مخلص خادم قوم سمجھتا ہوں اور ان سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی میرے نزدیک وہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہیں اپنے ذاتی عروج کا اس قدر خیال نہیں جس قدر کہ قومی ترقی کا ہے۔مولانا محمد علی صاحب کو بھی میں نے اس سے بہت اچھا پایا جیسا کہ سنا تھا وہ ایک دردمند دل رکھنے والے اور محنت سے کام کرنے والے انسان ہیں۔اور جن مخالف حالات میں وہ کام کر رہے ہیں وہ اس بات کا انہیں مستحق بناتا ہے کہ مسلمان ان کی قدر کریں۔اور ان کی رائے کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں مجھے ان سے کئی باتوں میں اختلاف رہا ہے لیکن میں ہمیشہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہوں "۔مسلمانوں کے روشن خیال طبقہ کی طرف قیام شملہ میں آپ کی بے حد مصروفیات نے آپ کی صحت پر برا اثر ڈالا۔لیکن اسلام کے سے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کا اقرار وقار اور عظمت کا سکہ دنوں پر بیٹھ گیا۔جماعت احمد یہ جو اسلامی خدمات بجالا رہی تھی اب مسلمانوں کے روشن خیال گروہ اس حقیقت کا اور بھی زیادہ