تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 614
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 579 خلافت ثانیہ کا چودھواں سال صاحب قادیانی بھی لاہور تشریف لے آئے اور مسجد احمد یہ لاہور میں انفرمیشن بیورو (شعبہ اطلاعات) قائم کر دیا گیا۔شعبہ اطلاعات کے قیام کے بعد حضرت ذو الفقار علی خان صاحب اور حضرت مفتی صاحب نے سے پہلے مقتولین اور مجروحین اور ان کے پسماندگان سے متعلق ضروری اور مفصل معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک مفصل اشتہار دیا۔جس پر صبح 4 بجے سے لے کر و بجے شام تک لاہور کے مختلف حصوں سے بکثرت اطلاعات آنا شروع ہو ئیں اور جہاں جہاں بھی فوری امداد کی ضرورت محسوس ہوئی ان بزرگوں نے امداد پہنچائی اور خود کو توائی میں جاکر زیر حراست مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کی۔مرنے والوں کے لواحقین اور متعلقین کی ڈھارس بندھائی اور مناسب ضروریات کا FA بندو بست کیا اور لاہور کے احمد کی ڈاکٹروں کو ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے بھیجوایا چنانچہ لاہور کے ہفت روزہ " ترجمان نے ۶ / جون ۱۹۲۷ء کی اشاعت میں لکھا۔مرزائی مسلمانوں نے بڑے وسیع پیمانے پر لاہور کے مصیبت زدہ مسلمانوں کی ہر صورت میں یعنی قانونی اور نقدی کی امداد بہم پہنچانا شروع کر دی ہے "۔ذو الفقار علی خاں صاحب ( ناظر اعلی)، ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب (ناظر امور خارجه)، موادی فضل الدین صاحب وکیل اور بھائی عبدالر حمن صاحب قادیانی مہینوں تک مسلمانان لاہور کی خدمت کرتے رہے۔TAP۔PAP