تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 610
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 575 خلافت عثمانیہ کا چودھواں سال سید کشفی شاہ نظامی صاحب سیکرٹری پراونشل تنظیم کمیٹی برمانے (حضور کی خدمت میں) لکھا۔اس وقت جبکہ اسلام پر ہر طور سے نرغہ ہے اور ہمارے مخالفین نے یہ سمجھ لیا تھا کہ اسلام کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔مسلمانوں کو ایسی حالت میں زیر کر لینا آسان امر ہے اور گورنمنٹ کو شاید یہ خیال تھا کہ ہر حالت میں جماعت احمدیہ گورنمنٹ کے فعل پر صاد کرے گی۔یہ دیکھ کر مجھے کس قدر مسرت حاصل ہوئی ہے کہ آپ نہایت غیرت کے ساتھ اس حملہ کے روکنے میں آگے بڑھے ہیں اور میں مسلمانان برما کی طرف سے بغیر مبارکبادی دیئے ہوئے نہ رہوں گا کہ یقینا آپ پر جوش مقابلہ کے لئے آمادہ ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے مرید بھی آپ کے صحیح جذبات کا اندازہ کرتے ہوئے آپ کے اس کار خیر میں اسی اخلاص کے ساتھ کار بند ہوں گے، اللهم آمین - والسلام - ۲۵/ فروری ۱۹۲۷ء کو جماعت احمدیہ کا ایک وفد وائسرائے ہند کو ملا۔جداگانه نیابت کی تائید ۲۵ مرد یہ وفد ۲۶ اصحاب پر مشتمل تھا۔اور اس میں حضرت صاحبزادہ شریف احمد صاحب، حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت ذو الفقار علی خان صاحب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب (سکندر آباد دکن) پیراکبر علی صاحب ایڈووکیٹ فیروز پور ، مرزا ناصر علی صاحب ایڈووکیٹ فیروز پور مولوی عبد الماجد صاحب بھا گلپوری اور سید بشارت احمد صاحب وکیل ہائیکورٹ حیدر آباد دکن وغیرہ حضرات شامل تھے۔چودھری ظفر اللہ خان صاحب بیر سٹرایٹ لاء نے وفد کی طرف سے ایڈریس پیش کیا۔جس میں دوسرے اہم امور کی طرف توجہ دلانے کے علاوہ آپ نے مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے سلسلہ میں وائسرائے ہند کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا۔" یہ ضروری ہے کہ جب تک کہ قلیل التعداد جماعتیں خود اپنے اس حق کو نہ چھوڑیں۔انتخابات کو نسلها علیحدہ نیابت اور جداگانہ منتخب کندگان کے کے گا طریق پر جاری رہے۔اس سال حضور نے مسلمانان ہند کی راہ نمائی اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا سفرلاہور میں اسلامی مصالح کی غرض سے دو اہم سفر کے (1) سفر لاہور (۲۶/ فروری ۱۹۲۷ء ۳ تا ۵ / مارچ ۱۹۲۷ء ) (۲) سفر شمله (۱۳/ اگست ۶۱۹۲۷ A۔تا ۱۲ اکتو بر ۱۹۲۷ء ) سفر لاہور میں لاہور کے متعدد مشہور مسلمان اخبار نویس اور لیڈر ملاقات کے لئے آئے اور مسلمانوں کی ترقی و بہبود کے سلسلہ میں گفتگو فرماتے رہے۔آنے والوں میں مولوی سید ممتاز علی صاحب ایڈیٹر اخبار تہذیب نسواں - مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر ” پیسہ اخبار " سید عبد القادر صاحب پروفیسر اسلامیہ کالج مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری وکیل - بشیر احمد