تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 35 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 35

تاریخ احمدیت جلد ۴ 27 سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت یعنی مقدر یوں ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو ایک لڑکا پار سادے گا جو اس کے نمونہ پر ہو گا اور اس کے رنگ سے رنگین ہو جائے گا۔اور وہ اس کے بعد اس کا یاد گار ہو گا۔یہ در حقیقت اس عاجز کی اس پیشگوئی کے مطابق ہے جو ایک لڑکے کے بارے میں کی گئی ہے "۔"آئینہ کمالات اسلام" (تصنیف (۱۸۹۲ء) میں حضور نے نہ صرف ۲۰/ فروری ۱۸۸۶ء کا مکمل اشتہار شامل کر دیا بلکہ پیشگوئی متعلقہ مصلح موعود کا عربی ترجمہ بھی شائع فرمایا تا دنیائے عرب تک بھی اصل پیشگوئی کے الفاظ پہنچ جائیں۔اور اتمام حجت ہو۔چنانچہ حضور نے اس کتاب میں عربی میں پیشگوئی کے الفاظ لکھنے کے بعد تحریر فرمایا۔قد اخبر رسول الله صلى الله عليه وسلم ان المسيح الموعود يتزوج ويولد له ففى هذا اشارة الى ان الله يعطيه ولدا صالحا يشابه اباه ولا يا باه و يكون من عباد الله المكرمين والسر في ذلك ان الله لا يبشر الانبياء والاولياء بذرية الا اذا قدر توليد الصالحين وهذه هى البشارة التى قد بشرت بها من سنين و من قبل هذه الدعوى ليعر فنى الله بهذا العلم فى اعين الذين يستشر فون و كانوا للمسيح كالمجلوذين " ترجمہ: رسول اللہ ا نے خبر دی ہے کہ مسیح موعود شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد ہو گی اور اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے نیک لڑکا عطا کرے گا جو اپنے باپ کے مشابہ ہو گا۔اور (کسی بات میں) اس کی نافرمانی نہیں کرے گا۔اور وہ اللہ تعالیٰ کے معزز بندوں میں سے ہو گا۔اور اس میں بھید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء اور اولیاء کو بشارت نہیں دیتا مگر جبکہ اس نے نیکیوں کو پیدا کرنا مقدر کیا ہو۔اور یہ وہ بشارت ہے جو مجھے اس دعوئی سے کئی سال پہلے دی گئی تاکہ اللہ تعالیٰ مجھے اس علم کے ساتھ ان لوگوں کے سامنے (جو انتظار کرتے تھے اور مسیح کے جلدی ظہور کے لئے چشم براہ تھے) متعارف کرا دے۔AL