تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page vi of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page vi

احباب جماعت کا فرض رقم فرموده جناب چوهدری محمد ظفر الله خان صاحب جج عالمی عدالت انصاف هیگ ہالینڈ " تاریخ احمدیت کی چوتھی جلد نیا ایڈیشن سے خلافت ثانیہ کی تاریخ کی ابتداء ہوتی ہے۔یعنی اس دور کی جس کی خبر پہلے سے وحی الہی میں ان پر شوکت الفاظ میں دی گئی ہے:۔مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَأَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ خلافت ثانیہ کی تاریخ ایک لحاظ سے سبز اشتہار کی پیشگوئی کے ظہور کی تفصیل ہوگی لیکن یہ یادرکھنا چاہئے کہ ایسی عظیم الشان پیشگوئی کا ظہور صرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہوتا ہے اور صرف ایک دور تک محدود نہیں رہتا بلکہ لمبے عرصہ تک چلتا ہے۔جو نشان اس کے ظہور کی تائید میں ظاہر ہوتے ہیں وہ صرف ایک ملک یا ایک نسل کی ہدایت کا موجب اور ذریعہ نہیں بنتے ان کا حلقہ اثر بہت وسیع اور ممتد ہوتا ہے۔خود پیشگوئی کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی کا موعود دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور بہتوں کی ہدایت کا موجب ہو گا۔اس لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ سلسلہ کی تاریخ کی حفاظت کے علاوہ پیشگوئی کی تائید میں ظاہر ہونے والے نشانوں کی تاریخ اور تفصیل کو نہایت احتیاط سے محفوظ کر لیا جائے۔یہ ذمہ داری اگر موجودہ نسل کے ہاتھوں سے پوری طرح سر انجام نہ دی گئی تو آنیوالی نسلوں کو شکوے کا حق بجاطور پر ہو گا کہ ہم نے غفلت سے کام لیا اسی طرح ہم اللہ تعالیٰ کے حضور بھی جواب دہ ہوں گے اس ذمہ داری کے پیش نظر حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز متعـنـا الـلـه بطول حياتہ نے ارشاد فر مایا تھا کہ سلسلہ کی تاریخ کومحفوظ کرنے کا انتظام ہونا چاہئے۔ادارۃ المصنفین کی طرف سے اس ارشاد کی تعمیل میں تین جلدیں نیا ایڈیشن تاریخ احمدیت کی شائع ہو چکی ہیں اور اب پنجم جلد شائع ہو رہی ہے۔سلسلہ احمدیہ کی تاریخ اپنی مدت کے لحاظ سے تین چوتھائی صدی سے تجاوز کر رہی ہے۔موجودہ وقت میں خال خال وہ بزرگ اور مقدس ہستیاں اب نظر آتی ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔جن کی آنکھوں نے اس نور کا جلوہ اپنی آنکھوں سے