تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 497 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 497

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 473 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال مولوی صدر الدین صاحب (۵) مولوی عبد الخالق صاحب اول الذکر دونوں بزرگ آنریری مبلغ تھے اور مؤخر الذکر تحریک جدید کے مبلغ جو ۱۹۴۵ء سے ۱۹۵۵ء کے عرصہ میں بالترتیب ایران گئے اور مصروف تبلیغ رہے۔دار التبلیغ ایران کی طرف سے مندرجہ ذیل فارسی لٹریچر اب تک شائع ہو چکا ہے۔فلسفه اصول اسلام " "اسلامی اصول کی فلاسفی " کا ترجمہ (از حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل و چوہدری احمد دین صاحب وکیل گجرات) ترجمہ براہین احمدیہ جلد اول- (از مولوی صدر دین صاحب فاضل گلدستہ بہار۔(حضرت مسیح موعود کے کلام فارسی و عربی کا انتخاب - شائع کردہ مولوی صدر الدین صاحب فاضل " حقیقت اسلام " ترجمہ لیکچر حضرت مسیح موعود جلسه ۱۹۰۶ء - شائع کرده مولوی صدر الدین صاحب فاضل) "پیغام احمدیت" (حضرت خلیفتہ) ) " پیغام احمدیت" (حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا لیکچر - مترجم شیخ عبد الواحد صاحب فاضل) " شمشیر براں " - " افضل الانبياء" "نعمت الهام وباب و بها" اولین مسجد اسلامی در لندن" تالیف مولوی صدر الدین صاحب فاضل) حضرت مسیح موعود اور آپ کے خلفاء اور دوسرے مصنفین کا لٹریچر تہران کے "کتاب خانہ ملی" پبلک لائبریری) کتاب خانه شوری ملی" (قومی اسمبلی کی لائبریری) ” دانش گاه تهران" (یونیورسٹی) اور " دانشکده ادبیات " ( آرٹس کالج) میں موجود ہے اور ایران کے مذہبی حلقے خصوصا عیسائیت اور بہائیت کے رد کے لئے جماعت احمدیہ کا لٹریچر بڑی دلچسپی سے مطالعہ کرتے ہیں اور اسے اسلام کی خدمت قرار دیتے ہیں ۱۵۸ مبلغ احمدیت مولوی ظهور حسین صاحب جیسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے بخارا کا تبلیغی وند (جو مولونی ظهور حسین صاحب اور مولوی محمد امین پر روسی حکومت کے دردناک مظالم خان صاحب پر مشتمل تھا) ۱۶/ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو ایران کے شہر مشہد میں پہنچا۔یہاں مولوی ظہور حسین صاحب تپ محرقہ میں مبتلا ہو کر ہسپتال میں داخل ہو گئے مگر مولوی محمد امین خان صاحب جو ۱۹۲۱ء میں بھی بخار ا کا سفر کر چکے تھے۔۶/ نومبر ۱۹۲۴ء کو بخارا کی طرف چل دیئے اور کچھ عرصہ تک تبلیغی کام کرنے کے بعد حاجی مردان قل ساکن بخارا کو لے کر واپس قادیان آگئے۔اب مولوی ظهور حسین صاحب کی سنئے۔مولوی صاحب موصوف نے اپنی بیماری سے شفایاب ہوتے ہی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں لکھا کہ میں بیماری سے اٹھا ہوں اور سخت کمزور ہوں۔سردی بھی سخت پڑنے لگی ہے اور برفباری بھی شروع ہو گئی ہے۔پھر میں نہ روسی زبان سے واقف 104