تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 437 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 437

بہت جلد ۴ 429 خلافت کانفرنس کے لئے کتاب " احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تصنیف سفر یورپ کے فیصلہ کا اعلان تو 12 ۲۴ جون ۱۹۲۲ء میں ہوا۔مگر معالمہ کی اہمیت کے پیش نظر حضور نے ٹھیک ایک ماہ قبل ۲۴ مئی ۱۹۲۴ء کو کانفرنس کے لئے احمدیت یعنی حقیقی اسلام" کے عنوان سے مضمون لکھنا شروع فرما دیا۔حضور کو سخت گرمی اور تپش میں صبح سے لے کر آدھی رات تک مصروف رہنا پڑتا تھا۔چنانچہ خود فرماتے ہیں۔" مضمون کے لکھنے کے دنوں میں مجھے بسا اوقات رات کے بارہ بارہ بجے تک اور بعض دفعہ تو دو دو بجے تک بیٹھنا پڑتا تھا۔اس شدید گرمی کے موسم میں جبکہ دن کو کام بھی مشکل ہوتا ہے رات کے وقت لیمپ کی روشنی میں بارہ بارہ بجے تک کام کرنا سخت مشکل کام ہے اور میرے جیسے کمزور صحت کے آدمی کے لئے تو نا ممکن معلوم ہوتا ہے "۔re اس کے دوران میں دو روز آپ بیمار ہو گئے مگر بالآ خر شبانہ روز محنت و جدو جہد کے بعد محض روح القدس کی تائید سے 4 جون ۱۹۲۴ء تک مضمون ختم ہو گیا۔اس کے بعد مضمون پر نظر ثانی اور پھر انگریزی ترجمہ کے مقابلہ اور اصلاح کا کٹھن مرحلہ شروع ہوا۔چونکہ مضمون کے لکھنے کے دنوں میں آپ نے ملاقاتوں اور ڈاک کا کام مجبور آکم کر دیا تھا۔اس لئے اب وہ کام بھی جمع ہو گیا اس لئے آدھا دن ڈاک اور ملاقات وغیرہ میں صرف ہوتا اور آدھا مضمون کے لئے۔یہ دن حضور کے لئے پہلے سے بھی زیادہ مصروفیت کے تھے۔چنانچہ حضور خود فرماتے ہیں ” مجھے ان دنوں میں بالکل معلوم نہ ہو تا تھا کہ دن کب ہوتا ہے اور رات کب کیونکہ میرے لئے یہ دونوں چیزیں برابر تھیں " نظر ثانی اور ترجمہ اور اس کی اصلاح کا کام حضور نے مکرم و محترم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب ، حضرت مولوی شیر علی صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے سپرد فرما رکھا تھا اور انگریزی مسودہ کے ٹائپ کرانے اور مقابلہ کی ذمہ داری حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد پر تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ساتھ ان سب اصحاب نے دن رات ایک کر کے ۲ جولائی ۱۹۲۴ء کو مضمون کا انگریزی ترجمہ مکمل کر دیا اور ۳/ جولائی ۱۹۲۴ء کو اس کی ایک نقل مذاہب کا نفرنس کے منتظموں کو بھجوادی گئی۔اسی اثناء میں حضور نے یہ دیکھ کر کہ لکھا ہوا مضمون بہت لمبا ہو گیا ہے جسے کا نفرنس میں پڑھا نہیں جا سکے گا۔یہ فیصلہ فرمایا کہ " احمدیت یعنی حقیقی اسلام" کے مطالب کا خلاصہ کر کے ایک نیا مضمون لکھتا چاہئے چنانچہ حضور ۱۲ جولائی ۱۹۲۴ء کو "احمدیت یعنی حقیقی اسلام" کے انگریزی ترجمہ کی نظر ثانی ہے۔فارغ ہوتے ہی نئے مضمون کی تصنیف میں مشغول ہو گئے اور ۹ / جولائی ۱۹۲۴ء کو قریب گیارہ بجے رات