تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 421 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 421

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 413 خلافت ثانیہ کا دسواں سال سیف علی صاحب کے درمیان) مباحثہ فیروز پور ( حضرت میر قاسم علی صاحب اور پنڈت رام چندر دہلوی اور پنڈت دھرم بھکشو کے درمیان) مباحثہ لائلپور ( حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی اور پادری عبدالحق کے درمیان) مباحثہ بھونگاؤں ضلع مین پوری (مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مہاشہ رام چندر دہلوی کے درمیان) مباحثہ اور ھم پور (مولوی ظهور حسین صاحب اور پنڈت دھرم بھکشو کے درمیان) مباحثہ اسمعیلہ گجرات حضرت حافظ روشن علی صاحب اور ایک غیر احمدی مولوی محمد حسین صاحب کے درمیان) مباحثہ لاہور ( حضرت حافظ روشن علی صاحب کا پنڈت دھرم بھکشو اور پنڈت رام چندر دہلوی سے) مباحثہ سیالکوٹ (حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت حافظ روشن علی صاحب نے بالترتیب پادری عبد الحق صاحب اور پادری احمد مسیح سے مباحثہ کیا ) مباحثہ دھار یوال (شیخ عبد الخالق صاحب نو مسلم اور پادری عبد الحق صاحب کے درمیان) علمائے سلسلہ کی نئی مطبوعات: " فقہ احمدیہ حصہ اول (مؤلفہ حضرت علامہ حافظ روشن علی صاحب) " آریہ پنتھ کا فوٹو" (جناب قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائلپوری) " محقق" (سید ابو البرکات صاحب محقق دہلوی) ۱۵۰ نواب اکبر یار جنگ صاحب ہوم سیکرٹی حیدر آباد دکن کے بڑے بھائی عبد الغفار صاحب (جنہوں نے تحریک شدھی میں احمدی مجاہدین سے ہر طرح تعاون کیا تھا) داخل احمدیت ہوئے۔میر محمد بخش صاحب (بی اے ایل ایل بی ایڈووکیٹ آف گوجرانوالہ) نے اس سال قبول احمدیت کا شرف حاصل کیا۔۱۵۳