تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 388 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 388

تاریخ احمدیت جلد ۴ 380 خلانت هانی دسواں سال کی کسی جماعت میں شامل ہو جائیں تو مسلمان شمار کئے جائیں گے۔لیکن اگر ہندو ہو گئے تو فریق ثانی کی طاقت میں اضافہ کا باعث ہوں گے۔مسلمانوں کے مقاصد سیاسی کی حفاظت کے دعویدار بتائیں کہ ۶۵ صواب کی راہ کون سی ہے ؟ اس بر وقت انتہاہ کے باوجود ان حضرات کے طرز عمل میں ذرہ بھر فرق نہیں آیا۔بلکہ احمدیوں کی کامیابی پر اور بھی زیادہ سیخ پا ہوئے۔دراصل یہ بھی آریہ اخبارات کی ایک چال تھی کہ انہوں نے غیر احمدی علماء کو اکسایا کہ قادیانی تو مکانوں کو احمدی بنالیں گے۔دوسرے علماء سے احمد کی جماعت کے خلاف فتویٰ کفر طلب کر کے شائع کئے گئے اور ملکانوں سے کہا گیا کہ احمدی تو خود بھی مسلمان نہیں تمہیں کیا اسلام سکھائیں گے؟ اس وقت احمدیوں کے علاوہ جمعیتہ العلماء" - "رضائے مصطفیٰ " " خدام الصوفیه " وغیرہ تبلیغ کے لئے پہنچی ہوئی تھیں۔آریوں کا جادو چل گیا۔اور یہ سب جماعتیں الا ما شاء اللہ اپنی طاقت و قوت احمدیوں کے خلاف استعمال کرنے لگیں۔اگر کوئی احمد کی مجاہدین کی کوششوں کے نتیجہ میں شدھی سے تائب ہو کر واپس اسلام میں داخل ہو تا تو یہ اصحاب وہاں جا کر ملکان سے کہتے کہ قادیانی تو آریوں سے بھی بد تر ہیں۔ان کے ذریعہ تم کیوں مسلمان ہوئے؟ " پھر یہ اصحاب اس قدر بے بنیاد الزام لگاتے کہ خدا کی پناہ۔یہ کہا گیا کہ قادیان میں ایک جھنڈا ہے اس کی پوجا کی جاتی ہے۔مرزا صاحب نے خدائی کا دعویٰ کیا ہے وہ اپنے تئیں (نعوذ باللہ ) رسول اللہ سے افضل سمجھتے ہیں۔قادیانی پانچ نمازیں نہیں پڑھتے ان کا حج قادیان میں ہوتا ہے۔یہ گورنمنٹ کے ایجنٹ ہیں اور اس سے روپیہ لیتے ہیں ان کے پاس روپیہ بنانے کی مشین ہے۔یہ مکانوں کو روپیہ دے کر اپنے مذہب میں داخل کرتے ہیں۔یہ لڑکوں کو بھگا لے جائیں گے۔اب تو بچوں کو پڑھاتے ہیں پھر ان کے اخراجات کا دعویٰ دائر کر دیں گے۔غرض کہ اس قسم کے مغالطے مکانوں کو دیئے کہ بس حد ہو گئی۔اب احمدی مجاہدین کو بیک وقت دو زبر دست طاقتوں کا مقابلہ کرنا پڑا۔آگے آریہ صاحبان اور پیچھے علماء کرام !! - یہ افسوسناک صورت حال معلوم کر کے مولوی ممتاز علی صاحب ایڈیٹر اخبار " تہذیب نسواں" (لاہور) نے لکھا۔میں نے سنا ہے کہ میدان ارتداد میں ہر فرقہ اسلام نے تبلیغ کے لئے اپنے اپنے نمائندے بھیجے ہیں۔مناسب جانا کہ میں جس گروہ کے مبلغین کو سب سے زیادہ کامیاب دیکھوں ان میں سے ایک اپنے لئے منتخب کرلوں۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تبلیغ کے کام میں سب سے زیادہ کامیابی احمدی مبلغوں