تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 284 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 284

276 خلافت ثانیہ کا آٹھواں سال - نانا یونیورسٹی کالج کے مشہور پروفیسر مسٹر ایس جی ایم سن لکھتے ہیں غانا کے شمالی حصہ میں رومن کیتھولک کے سوا عیسائیت کے تمام اہم فرقوں نے محمد کے پیروؤں کے لئے میدان خالی کر دیا ہے اشانٹی اور گولڈ کوسٹ کے جنوبی حصوں میں آج کل عیسائیت ترقی کر رہی ہے لیکن جنوب کے بعض حصوں میں خصوصیت سے ساحل کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ کو عظیم فتوحات حاصل ہو رہی ہیں۔یہ خوشکن توقع کہ گولڈ کوسٹ جلد ہی عیسائی بن جائے گا اب معرض خطر میں ہے اور یہ خطرہ ہمارے خیال کی وسعتوں سے کہیں زیادہ ہے۔کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک خاصی تعداد احمدیت کی طرف کچھی چلی جارہی ہے۔اور یہ یقیناً صورت حال عیسائیت کے لئے کھلا چیلنج ہے تاہم یہ فیصلہ ابھی باقی ہے۔کہ آئندہ افریقہ میں ہلال کا غلبہ ہو گا یا صلیب کا۔( ترجمہ ) - ورلڈ کر کچن ڈائجسٹ (جون ۱۹۶۱ء صفحہ ۳۹-۴۰) میں لکھا ہے "کیا اسلام کی روز افزوں ترقی - اور اس سارے علاقہ کو بہت جلد اپنی لپیٹ میں لے لینے کے اسلامی چیلنج کا ہمارے پاس کوئی موثر و موزوں جواب ہے۔نانا میں بھی جماعت احمد یہ سرگرم عمل ہے۔نانا کے شمالی علاقہ کے لوگ مذہبی ہیں۔مرگ اس لئے وہاں تھوڑی سی کوشش بھی اسلام کی وسیع پیمانہ پر پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے"۔۳ ماہنامہ " مجلة الازہر " (بابت جولائی ۱۹۵۸ء) نے " الا سلام فی غانا" کے عنوان سے جماعت احمدیہ کی خدمات کا ان الفاظ میں ذکر کیا۔" ولهم نشاط بارز في كافة النوا مي ومدارسهم ناجحة بالرغم ان تلاميذها لا يدينون بمذهبهم جميعا"۔یعنی فرزندان احمدیت کی سرگرمیاں تمام امور میں انتہائی طور پر کامیاب ہیں اور ان کے مدارس بھی کامیابی سے چل رہے ہیں۔بحالیکہ ان مدارس کے سبھی طلبہ ان کی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔4 غانا کے ڈپٹی سپیکر الحاج یعقوب طالع نے بیان دیا کہ یہ امر ہمارے مشاہدہ میں آیا ہے کہ اگر احمد یہ جماعت اسلام کے احیاء اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی جدوجہد نہ کرتی تو اسلام مادیات کے تھپیڑوں میں کبھی کا دب چکا ہوتا۔میں چشم دید گواہ ہوں کہ سلسلہ احمدیہ کی مساعی کے نتیجہ میں اسلام دنیا کے مختلف ممالک میں سربلندی حاصل کر رہا ہے۔اور یہ کہنے میں مبالغہ نہ ہوگا۔کہ اس دور کی انسانی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ ہے۔۵ نانا یونیورسٹی کے ایک لیکچرار JA Price نے مانچسٹر گارڈین کی ایک اشاعت میں لکھا مالکیوں کے علاوہ مسلمانوں کا ایک اور فرقہ جماعت احمد یہ بھی ہے جو اپنی تبلیغی مساعی کے لحاظ سے مشہور ہے اس کا مرکز پاکستان میں ہے۔۔۔۔یہ جماعت تیزی کے ساتھ ترقی کے راستہ پر گامزن ہے عیسائی اور مشرکین دونوں میں سے لوگ جوق در جوق اس میں داخل ہو رہے ہیں۔اس جماعت کی ترقی