تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 283
تاریخ احمد بیت - جلد ۴۲) 275 خلافت ثانیہ کا آٹھواں سال مشن ہاؤس موجود ہیں۔حضرت خلیفہ ثانی المصلح الموعود ایدہ اللہ تعالٰی نے مولوی صاحب کی نسبت فرمایا تھا۔افریقی اقوام میں بیداری کے جو سامان پیدا ہوئے ہیں ان میں مولوی نذیر احمد صاحب کو اس عمارت کی ایک بنیادی اینٹ بنے کی سعادت حاصل ہوئی۔II حضرت اقدس کے حکم سے مولوی نذیر احمد صاحب مبشر تین بار اس ملک میں بھجوائے گئے اور آپ کو یہاں ( آمد و رفت کے عرصہ کو مستی کر کے) ۱۹۳۶ء سے لیکر ۱۹۶۱ء تک تبلیغی جہاد کرنے کا موقعہ ملا۔اس عرصہ میں تعداد۔تعلیم اور جائیداد غرضکہ ہر جہت سے مشن نے حیرت انگیز ترقی کی چنانچہ مسٹر جان مفری نشر Mr۔John) (Humphrey Fisher نے جو جماعت کی تبلیغی مساعی پر تحقیقات کے لئے خود مغربی افریقہ گئے تھے۔اپنی کتاب Ahmdiyya میں آپ کی خدمات کو سراہا ہے۔مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کے بعد اب مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم انچارج مشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اور سالٹ پانڈ سے ایک ماہوار اخبار دی گائیڈنس " (The Guidance) بھی آپ کی ادارت میں ۱۹۶۲ء سے شائع ہوتا ہے۔اب ذیل میں ان مجاہدین کے نام لکھے جاتے ہیں جنہوں نے مندرجہ بالا مبلغین کے علاوہ اس مشن میں کام کیا ہے۔یا ابھی تک مصروف جہاد ہیں ملک احسان اللہ صاحب مولوی عبد الخالق صاحب - مولوی بشارت احمد صاحب نیم امرو ہوئی۔مولوی صالح محمد صاحب مولوی عبدالحق صاحب انور - چوہدری عطاء اللہ صاحب مولوی بشارت احمد صاحب بشیر صوفی محمد اسحاق صاحب مولوی ر اللطیف صاحب شاہد - مولوی عبد القدیر صاحب شاہد - مولوی محمد افضل صاحب قریشی - ملک خلیل عبد احمد صاحب اختر مولوی فضل اللى صاحب انوری مولوی عبدالرشید صاحب رازی مسعود احمد صاحب دہلوی - سید سفیر الدین احمد صاحب قریشی فیروز محی الدین صاحب مرزا لطف الرحمان صاحب جناب مولوی عبد المالک خان صاحب صاحبزادہ مرزا امجید احمد صاحب سید داؤ د احمد صاحب انور - مولوی عبد الحمید صاحب منیر احمد صاحب رشید پروفیسر محمد لطیف صاحب سید محمد ہاشم صاحب بخاری، نذیر احمد صاحب ایم ایس سی۔ان مرکزی مبلغین کے علاوہ دو درجن کے قریب مقامی مبلغین بھی کام کر رہے ہیں جن میں سے مسٹر عبدا لاو باب بن آدم اور مسٹر ابراہیم مانور بوہ میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔لٹریچر۔اس مشن کی طرف سے فینٹی، اشائی اور انگریزی زبان میں اسلامی لٹریچر چھپ چکا ہے۔بالآخر غانا دار التبلیغ سے متعلق غیروں کے غانادار التبلیغ کی خدمات غیروں کی نظر میں چند تاثرات درج کئے جاتے ہیں جن سے اس مشن کی فتوحات کا کسی قدر اندازہ ہو گا۔